شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی کو شش یہی ہے کہ تمام انسانیت اللہ کریم کی طرف حضور پاکﷺ کے واسطے سےجڑنے والی بن جائےاسی لیے آپ کی سنت کے موضو ع پر بیش بہاکتابیں ہیں ان ہی میں سے ایک کتاب’’ سنت کا نو ر ہر بلادور‘‘ بھی جوکہ سنتیں سکھانے کیلئے نہایت آسان مختصر اور جامع کتا ب ہے ’’اکابر پر اعتماد‘‘ کےدوستوں کو چاہیے کہ ان پوسٹوں کو زیادہ سے شئیر کیا کریں انشاء اللہ آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا۔
عیدالاضحی کیلئے جانےسے پہلے درج ذیل سنتوں کا ضرور اہتمام کریں ۔
(1)مسواک کرنا(مصنف عبدالرزاق)۔
(2)غسل کرنا(ابن ماجہ)،
(3)اچھے کپڑے پہننا (بیہقی)
۔(4)خوشبو لگانا(مصنف عبدالرزاق) فائدہ: آپ ﷺ اس بات کوناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص بغیر خوشبولگائے مجلس میں آئے(سیرۃ الشامی)۔
(5) عید گاہ میں نماز کیلئے پیدل جانا اورآنا(ترمذی ، ابن ماجہ)۔
(6)ایک راستے سےجانا دوسرے سے آنا۔
(7) عید کی نماز سےپہلے کوئی نوافل نہ پڑھنا(بخاری) ۔
(8)نماز کے بعدعیدگاہ میں نفل نہ پڑھے بلکہ گھر آکر چاررکعت نفل ادا کرے(ابن ماجہ)۔
(9)عیدین کی نمازمیں زائد تکبیرات پر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھو ڑنا(البحرالرائق) ۔
(10) ۔ عید الاضحی میں اپنی قربانی سے پہلےکچھ نہ کھانا(ترمذی) ۔
(11)قربانی کےگوشت سے کلیجی کھانا (سنن کبریٰ)۔
(12)ایک دوسرے کو مبارکباد کے الفاظ کہنا۔
(13)عیدالفطرمیں آہستہ اور عید الاضحی میں بلند آواز سے تکبیر کہتے ہوئے جائےاور عید گاہ پہنچ کر تکبیر بندکردے ۔
(14)۔عیدین کی نماز کیلئے جاتے ہوئے یہ تکبیرات پڑھیں:
اَللهُ اَكْبَرُ ، اَللهُ اَكْبَرُ ، لَآ إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ اَكْبَرُ، اَللهُ اَكْبَرُ، وَلِلهِ الْـحَمْدُ
(15)9 ذی الحجہ کی فجر سے 13 ذی الحجہ کی عصر تک بھی یہ تکبیر ات پڑھنا(سنن کبریٰ)۔
