( ڈاکٹر فیصل شمسی صاحب، لاہور )
تسبیح خانہ میں سب سے زیادہ جو عمل مقبول ہوا وہ سورہ کوثر سے مالدار بنیں والا عمل ہے اس سورت کے کتنے کمالات ہیں یہ تو ہم سوچ بھی نہیں سکتے ۔۔۔ ! سورۃ الکوثر میں عددی معجزے نے ہی مجھے حیران کر رکھا ہے، سوچا اکابر پر اعتماد کے دوستوں کے ساتھ شئیر کرلوں ، سورۃ الکوثر قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے اور اس سورۃ کے جملے الفاظ 10 ہیں۔ قرآن بذات خود ایک معجزہ ہے سورۃ الکوثر کی پہلی آیت میں 10 حروف ہیں۔ سورۃ الکوثر کی دوسری آیت میں 10 حروف ہیں۔۔سورۃ الکوثر کی تیسری آیت میں 10 حروف ہیں۔۔ اس پوری سورت میں جو سب سے زیادہ تکرار سے حرف آیا ہے وہ حرف ” ” الف ہے جو 10 دفعہ آیا ہے۔۔ وہ حروف جو اس سورت میں صرف ایک ایک دفعہ آئے ہیں انکی تعداد 10 ہیں۔ اس سورت کی تمام آیات کا اختتام حرف ” را” راء پر ہوا ہے جو کہ حروف ہجا میں 10 واں حرف شمار ہوتا ہے۔۔ قرآن مجید کی وہ سورتیں جو حرف ” را” راء پر اختتام پذیر ہو رہی ہیں، انکی تعداد 10 ہے جن میں سورۃ الکوثر سب سے آخری سورت ہے۔ سورت میں جو 10 کا عدد ہے اسکی حقیقت یہ ہے کہ وہ ذوالحجہ کے مہینے کا 10 واں دن ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ” فصل لربک وانحر” ” پس نماز پڑھو اور قربانی کرو وہ در اصل قربانی کا دن ہے اللہ کی شان کے یہ سب کچھ قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت، جو ایک سطر پر مشتمل ہے، میں آ گیا ہے۔ آپکا کیا خیال ہے بڑی سورتوں کے متعلق !! اللہ تعالی نے اسی لیے فرمایا ” ہم نے اپنے بندے پر جو کچھ نازل کیا ہے اگر تمہیں اس میں شک ہو تو اس جیسی ایک سورت ہی لے آؤ اللہ تعالی مجھے اور آپ کو حوض کوثر سے ایسا مبارک پانی پلائے جسکے بعد ہمیں بھی پیاس نہ لگے ۔ آمین محترم قارئین اتسبیح خانہ سے سورہ کوثر کا جو عمل شائع ہوا اللہ کے کلام کی برکت سے لاکھوں لوگ اس کی وجہ سے مالدار بنے ، پاکٹ منی میں برکت ہوئی اگر آپ بھی ان برکتوں کو پانا چاہتے ہیں تو ایک کپڑے کی تھیلی سلوائیں اور اس پر 129 مرتبہ صبح و شام سورہ کوثر پڑھ کر دم کریں جب بھی اس میں سے پیسے نکالیں یا اس میں ڈالیں تو ایک مرتبہ سورہ کوثر پڑھ لیا کریں اور برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔۔۔ ! ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال
