لہسن، پیاز کی تاثیر کا اقرار قرآن و حدیث کے وظائف کا انکار

جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ”عبقری اور تسبیح خانے کے ذریعے بتائے جانے والے وظائف کی کوئی حقیقت نہیں، صرف ایک ٹوپی ڈرامہ ہے، جس کے ذریعے لوگوں سے عقیدت وصول کی جاتی ہے۔ انسان جتنا مرضی وظیفہ پڑھتا جائے، اسے کچھ فائدہ نہیں ہوسکتا۔ ایسے تمام حضرات کیلئے امام العصر حضرت مولانا انظر شاہ صاحب کاشمیری رحمہ اللہ کا بہترین جواب حاضر ہے۔

شیخ الحدیث مولانا انظر شاہ صاحب کاشمیری رحمہ اللہ اپنے والد ماجد حضرت علامہ انور شاہ کاشمیری رحمہ اللہ کی عملیات کے موضوع پر لکھی جانے والی کتاب ”گنجینہ اسرار“ کے شروع میں لکھتے ہیں کہ: اگر کوئی شخص عملیات کا انکار کرتا ہے تو کرتا رہے کیوں کہ اس کائنات میں انکار کا سلسلہ کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔ اس کی گہرائی سمندر کی گہرائی سے بھی زیادہ ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ ابو جہل جیسا مزاج رکھنے والا انسان ”لہسن، پیاز، مرچ، ہلدی، گل بنفشہ، گاؤ زبان جیسی جڑی بوٹیوں کے اثرات کو تسلیم کر لیتا ہے، مگر دنیا کی سب سے زیادہ پکی اور سچی حقیقتوں یعنی قرآن و حدیث اور وظائف کی تاثیر کا صاف انکار کر دیتا ہے

قارئین! شیخ الحدیث مولانا انظر شاہ کاشمیری رحمہ اللہ کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا انہوں نے بھی نعوذ باللہ ”ٹوپی ڈرامے“ کا دفاع کیا ہوا ہے؟

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025