مدرسہ کبیر والا میں علامہ لاہوتی صاحب کی طرح جنات کا دوست

علامہ لاہوتی صاحب سے’’ جنات ‘‘کی ملاقاتوںکی کہانی کوئی نئی نہیں بلکہ ہر دور میں بیش بہاایسی شخصیات گزری ہیں جنکا اوڑ نا بچھونا جنات کے ساتھ تھا آئیے ایک ایسے ہی’’ جنات‘‘ کے پیدائشی دوست سےسفیر ختم نبوت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی صاحب کی زبانی ملتے ہیں وہ مولانا محمدیوسف بہاولپوری صاحب ؒ کےبارے میں لکھتےہیں کہ مولانا موصوف دارالعلوم کبیر والا کے فاضل اور ہمارے استا دجی حضرت مولانا عبد المجید لدھیانوی نور اللہ مرقدہ کےچہیتے شاگردوں میں سے تھے۔ دارالعلوم کبیر والا کےزمانہ طالب علمی میں ’’یوسف جن ‘‘ کےنا سےمشہور تھے۔ گرمیوں کا موسم تھا کرتا اتار کرسونے کاپروگرام بنارہے تھےکہ کسی طالب علم نے دیکھ کر کہا کہ’’ جنوں‘‘ سے دوستی ہے اوربنیا ن پھٹی پڑی ہوئی ہے ۔ چند منٹوں کے بعد گلے میں نئی بنیان تھی۔

دارالعلوم کبیر والا کے بانی مولانا عبدالخالق ؒ (جو امام العصر حضرت علامہ انور شاہ کشمیری ؒ کےمایہ ناز شاگردوں میں سے تھے )انھوں نے مولانا محمد یوسف ؒ کو طلب فرمایا ، کچھ پڑھ کردم کیاتو’’ جن‘‘ حاضر ہوگیا ۔ آپ نے فرمایا کہ یہ بنیان کہاں سےلائےہو؟تو وہ جن کہنے لگاکہ ملتان چوک گھنٹہ گھر سے ۔ آپ نے فرمایا کہ اس کےپیسےبھی دیئے یا چوری کرکےلائے ہو؟ تو ’’جن ‘‘کہنے لگاکہ پیسے نہیں دیئے ۔ حضرت والا نے’’ جن ‘‘کو ڈانٹااور فرمایا کہ بنیان واپس رکھ کر آئو، چنانچہ بنیان واپس چلی گئی ۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025