قسط نمبر 110
نارمل ڈلیوری کیلئے اکابر کا مجرب عمل
اکابر پر اعتماد
سالہا سال سے ماہنامہ عبقری مخلوق خدا کو اکابرین امت کے اعمال میں ڈھالنے کی خدمت کر رہا ہے۔ اس میں دیے جانے والے تمام وظائف ( خواہ وہ کسی بھی مقصد کیلئے ہوں ) سو فیصدا کابر واسلاف کی ترتیب کے مطابق ہوتے ہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے قارئین عبقری کو ڈلیوری میں آسانی کیلئے سورہ انشقاق کا عمل دیا گیا تو اس پر جہاں ہزاروں لوگوں کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار ہوا، وہاں کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ عبقری نئے نئے وظائف بناتا ہے۔ حالانکہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ماہنامہ عبقری وظائف بناتا نہیں ، بتاتا ہے۔
شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ درخواستی رحمة الله عليه لکھتے ہیں کہ سورۃ الانشقاق کی ابتدائی چار اور سورۃ زلزال کی ابتدائی دو آیات لکھ کر پہلے حاملہ خاتون کو تین مرتبہ دکھا ئیں، پھر اس کی بائیں ران پر
باندھ دیں (بحوالہ کتاب: شفاء المریض کامل صفحہ 36 ناشر: ادارہ کریمیہ تعلیم القرآن، شیرانوالہ گیٹ لاہور )
مولانا محمد ولی اللہ منصور پوری رحمة الله عليه ( مکتبہ اہل حدیث ) لکھتے ہیں کہ : بچے کی پیدائش سے پہلے جو درد ہو، اسے ختم کرنے اور پیدائش میں آسانی کیلئے ان آیات کو لکھ کر عورت کی دائیں ران پر باندھ دیا جائے تو ان شاء اللہ آسانی ہوگی اور انجام بخیر ہوگا۔ پیدائش کے فوراً بعد یہ تعویذ اتار دینا چاہئے ۔ بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ (1) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ (2) وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ (3)
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ (4) ( بحوالہ کتاب: تحفة العاملین صفحه 7 ناشر: رشید بک ڈپو، کچہری بازار، جڑانوالہ )
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ( مکتبہ بریلویہ ) لکھتے ہیں کہ : سورۃ الانشقاق کی ابتدائی 4 آیات لکھ کر کپڑے میں لپیٹ کے عورت کی بائیں ران پر باندھیں ۔ ان شاء اللہ بچہ آسانی کے ساتھ پیدا ہوگا۔
( جنتی زیور صفحه 608 بحوالہ کتاب: مدنی پنج سورہ صفحہ 242 ناشر: مکتبۃ المدینہ کراچی ) مکتبۃ کراچی)
سرکار علامہ رشید ترابی ) مکتبہ اثناء عشریہ ) لکھتے ہیں کہ جس آدمی کی جورو ، دروزہ میں مبتلاء ہو، اسے چاہئے کہ ایک قرطاس پر کالی سیاہی والے قلم سے یہ آیات لکھے اور اپنی جو رو کی داہنی طرف ران پر بندھوا دے۔ وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ مگر خیال رہے کہ یہ تعویذ اسی وقت باندھا جائے ، جب ولادت کے آثار پیدا ہو جائیں۔ ورنہ بارہا دیکھنے میں آیا ہے کہ جو نہی ان آیات کا تعویذ باندھا گیا، اسی وقت پیدائش ہو گئی۔ لہذا قبل از وقت پیدائش نو مولود کی صحت کیلئے مضر ہے۔
(بحوالہ کتاب : طلب معصومین صفحه 47 ناشر: حیدری کتب خانہ، مرز اعلی روڈ ، امام باڑہ بمبئی)
محترم قارئین ! اب آپ خود سوچیں کہ اگر عبقری کے وظائف من گھڑت ہوتے تو تمام مکاتب فکر کے اکابرو اسلاف کی سالوں پہلے لکھی گئی کتب میں ان کا ثبوت کیسے ملتا ؟
