سوتے اٹھ کر فوراً پانی نہ پیو اور نہ یک وقت ہوا میں نکلو اگر بہت پیاس لگے تو عمدہ ترتیب یہ ہے کہ ناک پکڑ کر پانی پیو۔ اور ایک ایک گھونٹ کر کے پیو، پانی پی کر ذرا دیر تک ناف پکڑے رکھو۔ سانس ناک سے مت لو۔
اسی طرح گرمی میں چل کر فوراً پانی مت پیو، خاص کر جس کو کو لگی ہو وہ اگر فوراً بہت سا پانی پی لے تو اسی وقت مرجاتا ہے۔
اسی طرح نہار منہ نہیں پینا چاہیے اور پاخانہ سے نکل کر فوراً پانی نہ پینا چاہیے۔
( بحوالہ بہشتی زیور نواں حصہ صفحہ نمبر 9 ، مطبوعہ: تاج کمپنی لاہور )
