نیک اولاد اور فرمانبردار بیوی کیلئے آزمودہ وظیفہ

تسبیح خانہ لاہور میں سالہاسال سے اولاد کو نیک بنانے اور اور فرماں بردار بیوی کے حصول کیلئے سورۂ فرقا ن کی آیت نمبر74کا وظیفہ دیا جا رہا ہے جس کے سینکڑوں مشاہد ات ہیں یہ طرز عمل کوئی تسبیح خانہ کا خود ساختہ نہیں بلکہ بڑے بڑے دارالافتائوں کے مفتیان کرام بھی اس وظیفہ کو اس کام کیلئے استعمال کرتے ہیں اسی لیےتو تسبیح خانہ کے منبرسےیہ بات بیان کی جاتی ہے کہ تسبیح خانہ اعمال اور وظائف بناتا نہیں بلکہ بتاتاہے ۔حوالہ ملاحظہ فرمائیں :

سوال: میرا بیٹا چوبیس سال کا ہے بہت فرماں بردار ہے بہت خیال رکھنے والا ہے اسے تعلیم کے لئے مارشش بھیجا تھا وہاں سے بغیر کسی برائی کے واپس آگیا لیکن وہاں ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی لڑکی کے والد کی ساری زندگی تبلیغ میں گزری اب انتقال ہوچکا ہے لیکن لڑکی دین کی طرف بلکل نہیں ہے اور میرا بیٹا اس سے شادی کرنا چاہتا ہے تاکہ اسے مارشش کی شہریت مل جائے اور اس کی زندگی میں آسانیاں آجائیں لیکن مجھے اس لڑکی کے طور طریقے پسند نہیں اس کی بے باکی اور کھلا ماحول سے مجھے بہت تشویش ہے بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ سمجھنا نہیں چاہتا بس کوئی دُعا بتادیں کہ اس کا دل کسی دین دار خاندانی لڑکی کی طرف مائل ہوجائے وہ خود بھی نماز روزے اور دین سے اتنا قریب نہیں ہے ڈر ہے کہ بلکل ہی دین سے بے بہرہ نہ ہوجائے ماں ہو۔ تو چاہتی ہوں کہ ایسی لڑکی ہو جو ہماری نسلوں کی دین کے مطابق پرورش کرے اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

جواب نمبر: 603359بسم الله الرحمن الرحيمFatwa : 756-574/H=07/1442

ہر نماز کے بعد اور رات کو سونے سے قبل وضوء کرکے اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف اور درمیان میں تین دفعہ

آیت شریفہ کو پڑھ کر اپنی تمام اولاد بالخصوص مذکور فی السوال بیٹے کے لئے دلسوزی کے ساتھ دعاء کیا کریں اللہ پاک آپ کو اور اولاد کو نیز تمام متعلقین کو شرور و فتن سے محفوظ رکھے دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے نوازے۔ آمین واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاءدارالعلوم انڈیا

تسبیح خانہ سوفیصد اکابرؒ کے اعمال کا پرچار کرتا ہے اور اعمال بناتا نہیں بلکہ بتاتا ہے ۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025