پاکستان کے سب سے بڑے شیخ الحدیث کا پیغام دم تعویذ ہو جا ئیں عام

ایک بات ہمیشہ یادرکھیں کہ غرض مند دیوانہ ہوتا ہے اس کو مسائل کے حل کیلئے جو راہ دکھائی جائے وہ اسی پر چل پڑتا ہے اس کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ وہ خیر کی راہ ہے یا شر کی ۔۔۔ !ہمارے اکابر امت کی دکھتی رگ کو سمجھتے تھے اور آج اللہ کے فضل و کرم سے عبقری اور تسبیح خانہ بھی اسی ترتیب کو لے کر چل رہا ہے۔۔۔!
دم اور تعویذ کبھی نہ چھوڑنا۔۔۔حافظ الحدیث کی نصیحت حافظ الحدیث مولانا عبد اللہ درخواستی فرماتے ہیں کہ اگر صحیح العقیدہ لوگ دم وغیرہ کے سلسلے میں لوگوں کی کفالت نہیں کریں گے تو لوگ اپنے مقصد کے حصول کیلئے بد عقیدہ، گمراہ، شریر، خواہشات پرست لوگوں کے پاس جا کر اپنا ایمان ، عزت اور مال ضائع کریں گے۔ اس لیے میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ تم اس سلسلے میں لوگوں کی رہنمائی میں کسی قسم کا تساہل نہ برتنا اور ارشاد فرمایا یا باسط یا حفیظ خود بھی پڑھو اور لوگوں کو بھی پڑھنے کی تلقین کرو۔


ص 145 مصنف : مولانا عبد القیوم حقانی صاحب، ناشر : القاسم اکیڈمی نوشہرہ ) محترم قارئین! اتنے بڑے شیخ الحدیث تو عملیات کی اہمیت کو سمجھتے تھے کیا آج اللہ معاف کرے ہم ان سے زیادہ علم والے ہو گئے ہیں جو ان کی بات کار دکرتے ہیں کہ عملیات وغیرہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے۔۔۔!ذراسوچے تو صحیح نشان کہاں پڑتا ہے۔۔۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025