پاک آرمی کی نظر میں اعمال سے بچنے کا یقین

گزشتہ دنوں شیخ الوظائف پاک فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل جاوید ناصر صاحب سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے جنرل صاحب شیخ الوظائف کو ایک مسجد میں تلاوت قرآن کرتے ہوئے ملے۔ جنرل جاوید ناصر صاحب نے شیخ الوظائف کو اپنے آزمودہ تجربات و وظائف بتائے، خاص طور پر وہ جو انہوں نے اوجڑی کیمپ اسلام آباد کے سانحہ کے وقت دعائیں پڑھیں اور بغیر کسی خاص سائنسی آلات کے اللہ تعالیٰ نے بہت بڑے سانحہ سے ایسے بچایا کہ پوری دنیا کی جدید سائنس حیران رہ گئی۔ اوجڑی کیمپ کا مختصر قصہ یہ ہے کہ یہ سانحہ 1988ء میں پیش آیا’ پاک آرمی کے ایمونیشن ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی جہاں بے شمار بم اور سفید سلفر موجود تھا جس پر پانی ڈالیں تو آگ مزید بھڑک اٹھتی ہم اڑ اڑ کر پھٹ رہے تھے اوجڑی کیمپ سے ایک بم اڑا اور سیدھا خاقان عباسی جو کہ اس وقت وزیر مملکت تھے کی گاڑی کو لگا اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے خاقان عباسی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے والد تھے۔ امریکی اور یورپی ماہرین کی ٹیمیں جمع تھیں مگر آگ نہیں بجھ رہی تھی امریکی ماہرین کی ٹیم نے چھ ماہ کیلئے جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد ) خالی کرنے کا کہا، اس وقت کے آرمی چیف نے مجھے ( جنرل جاوید ناصر صاحب کو ) بلایا’ میں اس وقت ملٹری انجینئر نگ ونگ کا ڈائریکٹر تھا، میں نے پاک فوج کی دو یونٹوں کو اکٹھا کیا ان کو یہ دعائیں سکھائیں اور تاکید کی کہ ہر فوجی روزانہ روزہ رکھ کر آئے اور یہ دعائیں پڑھتا ر ہے۔ پس تمام فوجی مسلسل ان دعاؤں کا ورد کرتے ہوئے بم ناکارہ کرتے رہے۔ لہذا پاک فوج کے جوانوں نے 11 دنوں میں ان مسنون دعاؤں اور نفلی روزے کی برکت سے چالیس ہزار 600 بم ہاتھوں سے اٹھا کر ڈی فیوز کیے۔ جبکہ امریکی اور یورپی ماہرین نے گیارہ دنوں میں صرف 30 بم ڈی فیوز کیے۔ امریکی اور یورپی ماہرین آج بھی حیران ہیں کہ پاک فوج نے اتنا بڑا کارنامہ کیسے سرانجام دیا؟ جو بظاہر ناممکن تھا۔ قارئین ! در اصل یہ اعمال کی برکت اعمال سے پلنے ، بنے اور بچنے کا یقین ہے جسے تسبیح خانہ پورے عالم میں پھیلا رہا ہے۔ (قسط نمبر 363) اسی طرح کچھ عرصہ قبل عالمی تبلیغی جماعت مرکز رائے ونڈ پاکستان کے امیر محترم حضرت مولانا نذر الرحمان صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے بھی دنیا بھر کے تمام تبلیغی مراکز کو خط کے ذریعے یہ ہدایات ارسال فرمائی ہیں کہ موجودہ فتنوں کے دور میں ملک وقوم کی حفاظت کیلئے ان دعاؤں کا ضرور بالضرور اہتمام کریں۔ وہ مسنون دعائیں یہ ہیں :

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025