پچیس سال پرانا خوفناک جن مفتی اعظم ہند کی عدالت میں

اس دور میں علامہ لاہوتی صاحب جنات کے حوالے سے بہت مشہور ہو گئے ہیں ۔۔۔! ہمارے اکابر میں سے بھی بہت سے بزرگ جنات کے ساتھ ملاقاتیں کیا کرتے رہے ذیل میں مفتی اعظم ہند کا جنات کی دنیا میں رعب اور دبدبہ کا ایک واقعہ پیش خدمت ہے جو علامہ صاحب کی جنات سے ملاقاتوں کی تصدیق کرتا ہے۔۔۔! مفتی اعظم ہند مفتی محمود حسن گنگوہی صاحب فرماتے ہیں کہ ایک صاحب کی اہلیہ پر 25 سال سے جن کا اثر تھا میں نے ایک تعویذ بھیجا اور کہا کہ مریضہ کو وضو کرا کر یہ تعویذ اس کے ہاتھ میں رکھ کر مٹھی بند کر دو اس پر وہ جن بولا کہ میں 25 سال سے یہاں پر ہوں میرا نام ختم المرسلین ہے مجھے کچھ نہ کہنا ۔۔! میں نے تین تعویذ اور بھجوا دیئے کہ ایک سر میں ، ایک بازو پر اور ایک گلے میں ڈال دو تو وہ جن کہنے لگا ہرگز ہر گز نہیں ۔۔۔! یہ تعویذ مت باندھنا، میں نہیں جاؤں گا۔ جب وہ تعویذ باندھ دیئے گئے تو وہ جن بہت چلایا اور مریضہ بالکل مردہ کی طرح ہوگئی، اس میں جان ہی نہیں رہی ، مجھ سے کہا یہ تو مرگئی ۔ میں نے کہا کہ ابھی زندہ ہو جائے گی ، پانی دم کر کے اس پر ڈالا تو بیٹھ گئی اور کہنے لگی کہ 25 سال سے میرے کندھے بھاری تھے آج ہلکے ہو گئے ہیں ایک سال تک اس جن کا کوئی اثر نہیں ہوا ایک سال بعد وہ جن دوبارہ حاضر ہوا اور اپنا تعارف کرایا تو ان میں سے ایک صاحب نے کہا کہ ابھی حضرت مفتی صاحب کو خط کے ذریعے اطلاع دیتا ہوں تو اتنا سنتے ہی وہ جن وہاں سے چلا گیا اور پھر کبھی نہیں آیا

محترم قارئین! اس واقعہ سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ جس طرح آج علامہ لا ہوتی صاحب دامت برکاتہم کا جنات کی دنیا میں احترام کیا جاتا ہے اس طرح ہمارے اکابر کا بھی جنات کی دنیا میں احترام کیا جاتا تھا۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025