کالی دنیا کالے لوگ کالے روگ‘‘ کیا یہ عبقری کا خود ساختہ اور من گھڑت عمل ہے؟

اکابر پر اعتماد کی پوسٹ کالی دنیا کالے لوگ کالے روگ کے حصہ اول میں آپ نے اس عمل میں پڑھائے جانے والے اسماءالحسنیٰ ’’یا ودود یا لطیف ‘‘کے متعلق مختلف مدارس کے حوالہ جات پڑھے جس سے یہ بات آپ پر عیاں ہوئی کہ یہ عمل عبقری تسبیح خانہ کا خود ساختہ نہیں بلکہ اکابر کی ترتیب کے عین مطابق ہے۔آئیے اب ہم اس عمل میں استعمال ہونے والے اجزاء اور اس کو جلانے کے حوالے دیکھتے ہیں کیا ان کے بھی کوئی حوالہ جات موجود ہیں یا پھر یہ ترتیب تسبیح خانہ کی اپنی ایجاد کردہ ہے۔

اگر اکابرین کی عملیات کی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے تو اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مختلف عملیات میںمختلف اجزاء یعنی ہرمل‘ کالی مرچیں‘ سرخ مرچیں‘ ہلدی ‘وٖغیرہ کو جلانا ثابت ہے۔اس سلسلے میں چند مستند کتابوں کے حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں۔

1۔ہرمل کے طبی فوائد ہیں کہ اس کا جوشاندہ تمام بدن کے ریاح زکام اور واسطے اضطراب اطفال کے لئےمفید ہے۔اس کے علاوہ جس شخص کو نیند نہ آتی ہو اس کے لئے بھی سود مند ہے۔ہرمل کی دھونی جہاں دی جائے اس مقام پر اور وہاں قریب چالیس گھروں تک شیاطین قریب نہیں آتے۔

2۔برائے حُب 20 سیاہ مرچوں کے ہر ایک دانہ پر ایک بار ذیل میں دیئے گئے کلمات کو پڑھ کر ان مرچوںکو آگ میں جلادیں۔ان شاءاللہ کامیابی حاصل ہو گی۔یُحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِ-وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ-یَا حَفِیْظُ -یَا نَاصِرُ اُحْضُرُوْنِیْ-

3۔ اکیس دانہ بنولہ کے ہر ایک دانہ پر سورہ قدر ایک بار پڑھ کر اسے آگ میں جلادیں‘ ان شاءاللہ ایک ہفتہ میں مقصد پورا ہو جائے گا۔(ایضاً)

4۔نظر بد کے لئے دو تین ہلدی کی گرہ پر تین تین مرتبہ یہ کلمہ پڑھ کر پھونکیں ان شاءاللہ نظر بد ختم ہو جائے گی۔ اَلْاِسْلَامُ حَقٌّ وَالْکُفْرُبَاطِلٌ(بحوالہ:گنجینہ اسرار،تحریر:مولانا مظفر الحسن قاسمی،ص111،ناشر:ادارہ اسلامیات ،لاہور۔

آئیے اسی ضمن میں اب دارالعلوم انڈیا کا فتویٰ پڑھیں اور تسبیح خانے کے بتائے اعمال پر دلجمعی سے عمل کریں کیونکہ یہ نہ تو شرک اور نہ ہی بدعت بتاتے ہیں۔

سوال نمبر: 165373عنوان: لال مرچوں پر دم كركے نظر اتارنا:سوال: حضرت میں نے دیکھا کہ نظر اتارنے کے لئے ۷ ثابت سوکھی لال مرچ پر الگ الگ ۷ مرتبہ سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر دم کر کے بیمار کے اوپر سے ۷ مرتبہ گھما، اُتار کر آگ میں جلاتے ہیں، دھنس نہیں پیدا ہوتی ہے، بیمار صحت یاب بھی ہو جاتا ہے یہ کیا ہے؟ تفصیل سے واضح کریں اور نظر (بد)دور کرنے کے لئے معتبر عمل بھی بتائیں۔

جواب نمبر: 165373بسم الله الرحمن الرحيم ۔نظر آتارنے کے لئے مذکورہ عمل کی گنجائش ہے، شرعاً اس میں حرج نہیں، اسی طرح سات لال مرچوں پر ایک ایک مرتبہ یہ آیت کریمہ: وَإِن یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَ بْصَارِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُوْلُوْنَ إنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌ۔ وَمَا ہُوَ إلَّا ذِکْرٌ لِّلْعَالَمِیْنَ۔ (سورہ قلم ،آیت نمبر 52،51)پڑھ کر دم کرکے بیمار کے جسم کے اوپر سر تا پیر تین مرتبہ گھما کر جلا دینا بھی نظر دور کرنے کے لئے مجرب عمل ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم انڈیا۔Fatwa:81-81/M=1/1440

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025