کوئی جن بھی آپ پر قابو نہ پا سکے۔۔۔۔!

علامہ لاہوتی صاحب کی جنات سے ملاقات کا انکار کرنے والے حضرات کیلئے یہ واقعہ سند کی حیثیت نہیں رکھتا۔۔۔۔ قسط نمبر 424) امام حاکم نے اپنی تاریخ میں اور امام دیلمی نے (مسند الفردوس) میں اور امام ابن عساکر نے حضرت ہشام بن عروہ سے روایت کیا وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے خلیفہ بننے سے قبل میرے والد عروہ بن زبیر کے پاس تشریف لائے اور فرمایا میں نے گزشتہ شب ایک عجیب واقعہ دیکھا ہے میں اپنے گھر کی چھت پر بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ میں نے راستہ میں ایک شور سنا، میں نے جھانک کر دیکھا تو شیطان اتر رہے تھے یہاں تک کہ وہ میرے گھر کے پیچھے ایک ویران جگہ میں جمع ہو گئے پھر اہلیس آیا اور بلند آواز سے چلایا کہ میرے پاس عروہ بن زبیر کوکون پیش کرے گا؟ تو ان میں سے ایک جماعت نے کہا ہم پیش کریں گے چنانچہ وہ گئے اور واپس آئے اور کہا ہم ان پر بالکل قابونہ پاسکے۔ تو وہ دوسری مرتبہ پہلے سے بھی بلند آواز میں چیخا کہ عروہ بن زبیر کوکون میرے پاس لائے گا ؟ تو ایک دوسری جماعت نے کہا ہم پیش کریں گے تو وہ جماعت گئی اور کافی دیر گزرنے کے بعد واپس آئی اور کہا ہم بھی اس پر قابونہ پاسکے۔ پھر وہ (ابلیس) تیسری مرتبہ چلایا میں نے گمان کیا کہ شاید زمین پھٹ گئی ہے کون عروہ بن زبیر کو میرے سامنے پیش کرے گا ؟ تو جنوں کی ایک تیسری جماعت اٹھی اور چلی گئی بہت دیر کے بعد لوٹی اور کہا ہم بھی اس پر قابو نہ پاسکے۔ تو ابلیس غصہ میں گیا اور یہ جن بھی اس کے پیچھے پیچھے گئے تو حضرت عروہ نے حضرت عمر بن عبد العزیز سے فرمایا مجھ سے میرے والد حضرت زبیر بن العوام نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی یا اسلم کو فرماتے سنا ہے جو شخص رات اور دن کے ابتداء میں یہ دعا پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کو ابلیس اور اسکے لشکر سے محفوظ رکھے گا بِسْمِ اللهِ ذِي الشَّانِ عَظِيمِ الْبُرْهَانِ شَدِيدِ السِّلْطَانِ مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِیمِ “ ترجمہ : یعنی شان والے اللہ کے نام سے جو عَظِيْمِ الْبُرْهَانِ شَدِيدِ السُّلْطَانِ تمام بادشاہوں کا بڑا ) ہے جو چاہتا ہے وہی ہوتا ہے ۔ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔ حوالہ کتب : جنوں کی دنیا۔ صفحہ نمبر 272 تصنیف امام جلال الدین سیوطی الشافعی رحمۃ اللہ علیہ۔ ناشر مکتبہ برکات المدینہ کراچی پتا چلا عبقری میں شائع ہونے والے جنات کے پیدائشی دوست میں جنات سے ملاقاتیں کوئی نئی نہیں بلکہ تاریخ میں بکھرے ہزاروں واقعات اس کے شاہد ہیں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025