جنات کی کارستانیوں کےمستند واقعات’’اکابر پر اعتماد‘‘ کے دوستوںکیلئےپہلی دلیل میں آپ نے پڑھا کہ انسان کی پیدائش سے ہی جنات ہمارے پیچھے لگ جاتے ہیں تو بڑا ہونےکے بعد وہ ہمیں کیوں معاف کریں گے۔۔۔۔!
ماہنامہ عبقری میں جو جنات سے بچنےکیلئے جومسنون و اولیائے کرامؒ سے منقول وظائف دیئے جاتے ہیں آ ج میں آپ دوستوں کو حدیث مبارکہ کی روشنی میں اس کی وجہ بتا تا ہوں ۔۔۔۔!
حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا
شیطان نے اپنی سونڈھ انسان کے دل پر رکھی ہوتی ہے ۔ جب وہ اللہ کا زکر کرتا ہے تو یہ پیچھے ہٹ جاتا ہے اور جب وہ اللہ کو بھو ل جاتا ہے تو یہ اس کے دل کو لقمہ بنا لیتا ہے
(تلبیس ابلیس 126 احیاء العلوم الدین،مصنف امام غزالی ۔ الدر المنثور ۔ شعب الایمان)
یاد رکھیں ! ماہنامہ عبقری کا ہرواقعہ قرآن وسنت اکابرین امت کی تعلیمات کا ترجمان ہے ۔
