گھر جانے سے پہلے دیکھ لیں جنات تو آپ کے ساتھ نہیں چمٹ گئے ۔۔۔!

عبقری میں ذکر کردہ جناتی حملوں کی چھٹی دلیل جنات کی کارستانیوں کے مستند واقعات کے سلسلہ کی پانچویں دلیل میں آپ نے پڑھا کہ جنات خوابوں کے ذریعے بھی انسانوں پر حملہ کرتے اور گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ آج آپ پڑھیں گے کہ جب بھی آپ گھر جاتے اور کھانا کھاتے ہیں اس وقت بھی جنات آپ پر حملہ آور ہوتے ہیں ماہنامہ عبقری میں علامہ لا ہوتی صاحب کے ذکر کردہ اس دعویٰ کی دلیل صحیح مسلم کی وہ روایت ہے جو کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ وہ رماتے ہیں کہ میں نے رسول صلى الله عليه وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھاتے وقت اللہ کا نام لیتا ہے تو شیطان (جنات ساتھی جناتوں سے ) کہتا ہے کہ تمہارے لئے یہاں شب بسر کرنے کی جگہ نہیں ہے اور نہ کھانا ہے اور جب گھر میں اخل ہوتے وقت آدمی اللہ کا نام نہیں لیتا تو شیطان (جن اپنے ساتھی جناتوں سے ) کہتا ہے کہ تم نے شب بسر کرنے کی جگہ پالی, اور جب کھانا کھاتے ہوئے بھی اللہ کا نام نہیں لیتا ہے تو شیطان ( جن ) کہتا ہے کہ تم نے شب بسر کرنے اور کھانا کھانے کی جگہ پالی۔ عبقری میں ذکر کر وہ جناتوں کے انسانوں پر حملوں کے مستند حوالہ جات کا بر پر اعتماد کے دوست اگلی ملاحظہ فرمائیں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025