گھر پر جنات کے وار سے بچنے کا راز

قسط نمبر 79
گھر پر جنات کے وار سے بچنے کا راز

اکابر پر اعتماد

مولانا حاجی احمد علی صاحب پنجگوری ( سابق مدرس جامعہ اسلامیہ عربیہ احرار الاسلام لیاری کراچی ) نے اپنی کتاب ” خزینۃ الاسرار” میں اپنے شاگرد اور مؤکل جنات سے حاصل کیے ہوئے 400 سے زائد عملیات تعویذات اور وظائف لکھے ہیں ۔ فرماتے ہیں کہ مجھے مولانا عبد الرحمان جن نے کہا: روحانی عامل کو چاہئے کہ رات کو سونے سے پہلے ایک مرتبہ سورۃ الناس پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں پھونک مار دیا کرے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کسی شخص کے جادو جنات کا علاج کرتے ہوئے وہ خبیث جنات واپس پلٹ کر اس عامل پر حملہ نہیں کر سکیں گے۔

(بحوالہ کتاب : خزينة الاسرار، صفحہ 490 ناشر: کتب خانہ مجید یہ بیرون بوہر گیٹ ملتان )

قارئین ! درج بالا عمل کی طرح علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم بھی ماہنامہ عبقری کے ذریعے ہزاروں لوگوں تک ایسے بے شمار اعمال پہنچا رہے ہیں، جو انہیں نیک جنات کے ذریعے سے معلوم ہوئے ۔ بس فرق اتنا ہے کہ مولانا احمد علی صاحب پنجگوری نے انہی سے ملتے جلتے اعمال آج سے 27 سال پہلے اپنی کتاب میں بتا دیے تھے اور علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم موجودہ دور میں بتارہے ہیں۔ ایسے واقعات کو نہ تو جھٹلایا جا سکتا ہے اور نہ ہی خلاف شریعت ہونے کا بہتان لگایا جا سکتا ہے کیونکہ جنات سے بات چیت کے واقعات ہمارے اکابر کی زندگی میں اتنی کثرت سے موجود ہیں کہ کم از کم ایک عقلمند انسان یہ تو کہ سکتا ہے کہ مجھے ابھی تک ان واقعات کی خبر نہیں تھی، مگر ان کا انکار نہیں کر سکتا۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025