عبقری میں ذکر کردہ جناتی حملوں کی دسویں دلیل
جنات کی کارستانیوں کے مستند واقعات کے سلسلہ کی نویں دلیل میں آپ نے پڑھا کہ میاں بیوی کے تعلقات کے وقت بھی جنات حملہ آور ہوتے ہیں۔۔۔! آج دسویں دلیل میں آپ پڑھیں گے کہ اگر آپ گھر کے دروازے بند کرتے وقت اللہ کا نام نہیں لیں گے تو جنات بھی آپ کے گھر میں داخل ہو جائیں گے۔
’’ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی صاحب کے ذکر کردہ اس جناتی حملے کی دلیل سنن ابو داؤد، اور مسند امام احمد کی وہ روایت ہے جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ جس دروازے کو بسم اللہ کہہ کر بند کیا گیا ہو اس کو جنات نہیں کھول سکتے:
’’حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: دروازے بند کرو اور بند کرتے وقت اللہ کا نام لو۔ شیطان (جن) ایسا دروازہ نہیں کھول سکتا جو اللہ کے نام پر بند کر دیا گیا ہو۔‘‘
اب آپ ہی بتائیے کہ علامہ لاہوتی صاحب جنات کے حملوں کے واقعات بناتے ہیں یا بتاتے ہیں۔۔۔!
عبقری میں ذکر کردہ جناتوں کے انسانوں پر حملوں کے مستند حوالہ جات ’’اکابر پر اعتماد‘‘ کے دوست اگلی قسط میں ملاحظہ فرمائیں۔
