ہمارے اکابر جسمانی علاج بھی روحانی طریقے سے کرتے


مولانا حکیم خلیل احمد صدیقی صاحب ( حال مقیم مدینہ منورہ) لکھتے ہیں کہ : جامعہ خیر المدارس کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد صدیق رحمة اللہ علیہ ایک عالم با عمل اور متبع سنت ہونے کے ساتھ ساتھ عامل کامل اور روحانی معالج بھی تھے۔ ان کو جادو، جنات کے خاتمے میں مہارت تامہ حاصل تھی ۔ بڑی جرات سے علاج کرتے اور کامیاب ہوتے ۔ حتیٰ کہ جسمانی امراض کا علاج بھی روحانی علاج سے کرتے ۔ شیخ محمد موسی روحانی بازی رحمۃ اللہ علیہ کی طرح ان کے بعض تعویذات بہت مجرب تھے


محترم قارئین! درج بالا واقعے میں بیان کردہ ثبوت کی طرح ہمارے تمام اکابرو اسلاف ہی روحانی دنیا سے وابستہ تھے۔ اب اگر انہی اکابر واسلاف کی نقل کرتے ہوئے ماہنامہ عبقری اپنے قارئین کو مشکلات سے نجات کے وظیفے بتادے تو اس پر من گھڑت اور خود ساختہ ٹوپی ڈرامے کی مہر لگا دی جاتی ہے۔ حالانکہ انہی وظائف کے ذریعے ہمارے اکابر نے اپنے اپنے زمانے میں مخلوق خدا کو خیر و برکت کی راہوں پر لگایا اور انہیں مشکلات سے نکلنے کا رستہ دکھایا۔ کچھ لوگ جو عبقری کے متعلق شک و شبے کا شکار ہیں، وہ یہ تو دیکھیں کہ اگر ہم عبقری کے متعلق ایسا غلط نظریہ رکھتے ہیں تو پھر ان تمام اکابر و اسلاف پر بھی نعوذ باللہ من گھڑت اور خود ساختہ ٹوپی ڈرامہ وظائف بیان کرنے کا الزام لگ جائے گا !!!

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025