یہی میرے ہجویری عبقری مرشد کی باتیں

اپنے مرشد شیخ الوظائف دامت برکا تہم کیلئے نذرانہ عقیدت


یہی میرے مرشد کی جلوت کی باتیں

یہی میرے مرشد کی خلوت کی باتیں


ہمیشہ خدا سے محبت کی باتیں

ہمیشہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی باتیں


جو حسن سماعت خدا ہم کو بخشے

تو کانوں تو کانوں سے اپنے سماعت کریں ہم


بلا کی بلاغت غضب کی فصاحت

جنوں کی حکایت قیامت کی باتیں


نگاہیں جھکا کر گزرنا سکھایا

خدا سے سر راہ ڈرنا سکھایا

بچائیں جو شر اور آفت سے ہم کو


سکھائیں وہ ہم کو شرافت کی باتیں


یہی کچھ بتاتے ہیں مرشد ہمارے

یہی کچھ ہیں ان کی کرامت کی باتیں


بچاتے ہیں وہ عشق صورت سے ہم کو

سنا کر ہمیں حسن سیرت کی باتیں


یہی میرے مرشد کی جلوت کی باتیں

یہی میرے مرشد کی خلوت کی باتیں

طالب دعا: مولاناولید الرشیدی
شیخ الوظائف حضرت اقدس مرشد نا حکیم محمد طارق محمود چغتائی دامت برکاتہم جو اس دور میں بے پناہ صفات کےحامل عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں، اس وقت آپکی تالیفات کی تعداد 350 کے قریب ہو چکی ہے آپ کا انداز بیان نہایت دلکش اور جاذب ہوتا ہے جو کہ ہر دکھی دل کی آواز ہوتی ہے ..

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025