علامہ سید صدیق حسن خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے گھر کے دروازے پر یہ آیت لکھوائی ہوئی تھی ’’ ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ ‘‘ کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا: سورۃ کہف میں ارشاد ہے کہ آدمی کو اپنے باغ میں داخل ہوتے وقت یہ آیت پڑھ لینی چاہئے۔ پس میرا گھر میرا باغ ہے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا :’’جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اپنے اہل و عیال (بیوی ‘ بچوں میں ) اور مال (کاروبار، زمینداری ، تجارت) میں ہمیشہ خوشی دیکھے، تو اسے چاہئے کہ انہیں دیکھتے ہوئے یہ آیت ’’ ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ ‘‘پڑھ لیا کرے۔ کیونکہ اس کی برکت سے ان پر موت کے سوا کوئی آفت نہیں آئے گی۔
(ذکرہ الشرجی بلاتخریج)
سید صاحب رحمۃ اللہ علیہ مزید فرماتے ہیں کہ میں نے اس عمل کا تجربہ کیا تو اسے صحیح پایا۔
(بحوالہ کتاب: الداء والدواء صفحه 54 ناشر: اسلامی کتب خانہ فضل مارکیٹ، اردو بازار، لاہور )
