یہ عمل کرنے سے بیماریاں خود بخود جسم سے نکل جائیں گی

محترم قارئین ! عبقری تسبیح خانے میں حضرت شیخ الوظائف دامت بر کاتہم العالیہ پچھلے 15 برس سے جادو کو ختم کرنے ، جنات سے چھٹکارا حاصل کرنے اور نظر بد اور بیماریوں کو جسم سے دھونے کیلئے اکابر و اسلاف کا آزمودہ بیری کے پتوں کا ایک عمل ارشاد فرمارہے ہیں کہ بیری کے 7 پتے لے کر ہر ایک پر ایک ایک مرتبہ پہلا کلمہ اور ایک ایک مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کے انہیں ابال کر کسی ایسی جگہ غسل کر لیں ، جہاں پانی زمین کی مٹی اپنے اندر جذب کرلے۔ کچھ لوگ جو طب نبوی صلی الله علیہ وسلم کے اسرار ورموز اور اصول و قوانین سے نا آشنا ہیں ، فورا کہتے ہیں کہ یہ کس حدیث سے ثابت ہے ؟ حالانکہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ روحانی طریقہ علاج میں بیری کے پتوں پر کلمات کا پڑھنا صدیوں سے چلا آرہا ہے۔ جیسا کہ کویت کے ایک معروف عالم دین فضیلہ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی حفظہ اللہ بیری کے پتوں سے غسل کرنے کو ” مسنون دم” کہتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :

جادو ہو جانے کی صورت میں مسنون دم کیا جائے ، جس کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ : بیری کے سات پتے لے کر انہیں دو پتھروں کے درمیان رکھ کر پیس لیں یا کسی اور چیز سے کوٹ لیں۔ پھر اس کو پانی کی اتنی مقدار میں حل کر لیں جو غسل کیلئے کافی ہو اور اس پر قرآن مجید کی درج ذیل آیات اور سورتیں پڑھی جائیں۔ (1) آیت الکرسی (2) سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 255 (3) سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 117 تا 122 (4) سورة یونس کی آیت نمبر 79 تا82 (5) سورۃ طہ کی آیت نمبر 65 تا 70 (7) آخری چاروں قل ۔ پھر اس دم والے پانی میں سے چند گھونٹ پی لیا جائے اور باقی سے غسل کر لیا جائے۔

یہ عمل کرنے سے ان شاء اللہ بیماری ختم ہو جائے گی۔ مرض کے خاتمے تک یہ عمل بار بار کیا جا سکتا ہے (یعنی ہر ہفتے یا ہر دن اسی طرح نہایا جا سکتا ہے) اس عمل کو کئی بار آزمایا گیا تو اللہ تعالی نے اس کے ذریعے فائدہ پہنچایا ۔ حتیٰ کہ یہ عمل ان میاں بیوی کیلئے تو ایک تیر بہدف نسخہ ہے جن کے درمیان ایک دوسرے کیلئے جدائی (نفرت ) ڈال دی گئی ہو

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025