قسط نمبر 76
خوبصورت آواز سن کر شاہ جنات کی بیٹی فدا ہو گئی
اكابر پر اعتماد
قلعہ میہاں سنگھ ضلع گوجرانوالہ کے اہل حدیث بزرگ قدوۃ السالکین مولانا غلام رسول رحمة الله عليه ایک مرتبہ اہل سیالکوٹ کے گاؤں ستراہ سندھواں میں تشریف لے گئے تو پتہ چلا کہ وہاں کے نمبر دار کا اکلوتا بیٹا فالج میں مبتلاء ہے۔ وہ خوبصورت جوان اور خوش آواز تھا۔ نمبردار نے اس کا علاج بہت جگہوں سے کرایا مگر افاقہ نہ ہوا۔ سب طبیبوں نے اسے لا علاج قرار دے دیا۔ نمبردار اپنے بیٹے کو لے کر مولانا غلام رسول دینیہ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ مولانا رحمة الله عليه نے مریض سے فرمایا : السلام علیکم ! تمہارا نام کیا ہے؟ جواب میں اس نے جو نام بتایا اسے سن کر نمبر دار کہنے لگا کہ یہ میرے بیٹے کا نام تو نہیں ہے۔ مولانا رحمة الله عليه یہ سمجھ گئے کہ اسے جن کا مسئلہ ہے۔ لہذا انہوں نے جن سے بات چیت شروع کر دی اور پوچھا کہ اس جو ان کو کیوں پکڑا ہوا ہے؟ وہ جن بولا کہ ایک رات سحری کے وقت ہمارا گزران کے کھیتوں سے ہوا تو ہم وہاں ٹھہر گئے۔ یہ نوجوان اس وقت بیلوں کی مدد سے کنویں کا پانی نکال رہا تھا۔ اسی دوران اس نے نہایت خوش الحانی سے چند اشعار گنگنائے تو ہمارے بادشاہ کی بیٹی اس پر عاشق ہو گئی ۔ شاہ جنات کو غیرت آئی اور اس نے مجھے حکم دے دیا کہ اس جوان پر مسلط ہو جاؤ اور اس کا جسم سکھا سکھا کر اسے موت کے منہ میں دھکیل دو۔ اس لیے میں اپنے بادشاہ کی طرف سے مامور ہوں ۔ مولانا غلام رسول نے پوچھا: اس وقت تمہارا بادشاہ کہاں ہے؟ اس نے کہا: کشمیر میں۔ مولانا رحمة الله عليه غلام نے فوراً کچھ پڑھا تو شاہ جنات بھی حاضر ہو گیا اور مولانا غلام رسول رحمة الله عليه سے باتیں کرنے لگا۔ بالآخر اس جوان کو چھوڑنے پر راضی ہوا اور اپنے جن کو لے کر لو لے کر واپس چلا گیا۔
بحوالہ کتاب تذکره مولانا غلام رسول رحمة الله عليه قلعوی صفحه 286 مصنف مولانا محمد اسحاق بھٹی ناشر: مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈ لاہور)
محترم قارئین ! جب تک کسی چیز کے نقصانات کا پتہ نہ ہو تب تک احتیاط اور بچاؤ کی تدبیر نہیں کی جاتی ۔ ماں اپنے بچے کو کہتی ہے خبر دار! زمین پر گری ہوئی ٹافی مت کھانا کیونکہ اب اس پر جراثیم لگ چکے ہیں۔ اسی طرح جب تک ہمیں جنات کے متعلق مکمل معلومات نہیں ہوں گی تب تک ہم اپنا بچاؤ نہیں کرسکیں گئے اور انجانے میں جنات کے ان دیکھے جراثیم ہمارے ساتھ لگ کر ہمیں بیماریوں اور گناہوں میں مبتلاء کرتے رہیں گئے جیسا کہ درج بالا واقعے میں بتایا گیا ہے کہ اس خوبصورت نوجوان کے فالج کی اصل وجہ جنات کا حملہ تھا۔
