30 سال سے شیخ الوظائف کو جاننے والے عالم دین کا پیغام

مبلغ ختم نبوت ، حضرت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی صاحب 13 جنوری 2020 کو دفتر ماہنامہ عبقری میں تشریف لائے علامہ موصوف 30 سال سے حضرت شیخ الوظائف کو جانتے ہیں اور بھر پور جانتے ہیں ان کے تاثرات تو یہ ہیں جو لوگ جانتے نہیں بس سنی سنائی پر عمل کرتے ہیں ۔۔۔! ” فاعتبرو یا اولی الابصار” ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور نامور طبیب جناب حکیم محمد طارق محمود چغتائی سے تیس سال سے قریبی تعلق ہے

جب موصوف احمد پور شرقیہ میں ہوتے تھے اور آپ کا مطلب مٹی کی دیواروں پر مشتمل تھا۔ آج ان کے لاہور قرطبہ چوک کے قریب پانچ منزلہ پانچ پلازے ہیں ، ماہنامہ عبقری ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوتا ہے، بڑی پیری مریدی ہے سینکڑوں لوگ ان سے دم کراتے ہیں، یہاں ماہانہ مجالس ذکر منعقد کرتے ہیں، 14 جنوری کو جامع مسجد عائشہ کے امام قاری محمد طاہر سلمہ کی معیت میں ان کے انتہائی عالیشان مطب میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے خود کہا میں عالم حافظ قاری کچھ بھی نہیں علماء کا کفش بردار ہوں، میرے بیانات اور تالیفات میں جب غلطیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے میں فورا غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے رجوع کر لیتا ہوں ۔ میرے بیانات میں پانچ علماء کرام موجود ہوتے ہیں جو میرے بیانات کو توجہ سے سنتے ہیں اور جب کوئی غلط بات ہوتی ہے تو وہ چٹ دیتے ہیں فورا غلطی کو تسلیم کر کے رجوع کر لیتا ہوں۔ انہوں نے راقم کو مشورہ دیا کہ اپنی یادداشتیں لکھا کریں اپنے ساتھ قبر میں نہ لے جائیں جن جن علمائے کرام اور مشائخ عظام سے ملاقات ہو ان کے ملفوظات اور قابل عمل چیز نوٹ کر کے شائع کریں تا کہ احباب استفادہ کر سکیں انہوں نے اہلحدیث کے قدیم بزرگ جو تصوف کے قائل تھے ان کے رسائل پر مشتمل انسائیکلو پیڈیا بھی عنایت فرمایا ہمارے قابل قدر بزرگ مولانا محمد عبد اللہ رحمتہ اللہ علیہ جو : احمد پور شرقیہ کے فاضل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر رہے صاحب علم و عمل انسان تھے ان کے رسائل کا مجموعہ بھی راقم کو عنایت کیا حکیم صاحب کے مطب اور عبقری کو قبولیت عام حاصل ہے اور خود بھی حکیم صاحب کے سننے مانے اور : جانے والے کثرت سے پائے جاتے ہیں جب ہم نے اجازت مانگی تو پھر فرمانے لگے میرے لیے دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنے اکابر سے جوڑے رکھے آمین۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025