مکتبہ اہل حدیث، دیوبندی، بریلوی اور اہل تشیع کے مستند حوالہ جات!
1. شاہ عبد العزیزؒ کےتعویذ ریشمی رومال سے ہر ضرورت پوری اور ہر دعا قبول !
جو شخص آیت شریفہ کے نقش کو طالع سعید میں سفید حریر (ریشمی کپڑے)کے ٹکڑے پر لکھے اورحَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ کو ۴۵۰ مرتبہ اور دعا ئے حزب النصرکو تین مرتبہ پڑھ کر اپنے پاس رکھے تو اللہ تعالیٰ تمام اسباب ضرور یہ اس کے مہیا کر دے گا اور خدا کے حکم سے وہ مقبول الدعا ہو گا۔
(صفحہ نمبر 67، کتاب :شاہ عبد العزیزؒ اور ان کی تعلیمات ، جناب مولانا مولوی ظہیر الدین سید احمد ؒنبیرہ حضرت مولانا شاہ رفیع الدین محدث دہلویؒ، تصیح و تزیین : جناب مولانا سبحان محمود استاذ دارلعلوم، کراچی، ناشر: کلام کمپنی ناشران و تاجران کتب مقابل مولوی مسافر خانہ کراچی)
2. ہر شخص کپڑے پر یہ لکھ کر اپنے پاس رکھے !شاہ عبد العزیزؒ کا عمل!
قبر میں مومن کامل جو جواب دیتا ہے وہ موافق احادیث کے لکھا جاتا ہے۔اس لئے یہ جواب ور و زبان کرنا چاہیے اور نئے کپڑے پر خوشبو سے لکھوا کراپنے پاس رکھنا چاہیے۔ وہ جواب یہ ہیں:
اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدً اَعْبْدُهُ ورَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّاوَ بِالْإِسلَامِ دِيناً وَّ بِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا وَرَسُولًا وَ بِالْقُرْاٰنِ إِمَامًاوبالْكَعْبَةَ قِبْلَةً وَبِالْمُؤْمِنِيْنَ إِخْوَا نًا وَ بِالصِّدِّيْقِ وَ بِالْفَارُوقِ بِذِي النُّورَينِ وَبِالْمُرْتَضٰى أَئِمَّةً رِضْوَانُ اللهِ عَلَيْهِم مَرْحَبًا بِالْمَلَكَيْنِ الشَّاهِدَيْنِ الْحَاضِرَينِ واَشْهَدَا بِاَنَّا نَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاَنَّ مُحَمَّدًارَّسُولُ اللَّهِ عَلَى هَذِهِ الشَّهَادَةِ نَحْیٰی وَ عَلَیْھَا نَمُوْتُ وَ عَلَیْھَا نُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى
(صفحہ نمبر 48، کتاب :شاہ عبد العزیزؒ اور ان کی تعلیمات ، جناب مولانا مولوی ظہیر الدین سید احمد ؒنبیرہ حضرت مولانا شاہ رفیع الدین محدث دہلویؒ، تصیح و تزیین : جناب مولانا سبحان محمود استاذ دارلعلوم، کراچی، ناشر: کلام کمپنی ناشران و تاجران کتب مقابل مولوی مسافر خانہ کراچی)
3. نشانہ خطانہ ہونا
سورہ بنی اسرائیل حریرسفید (ریشمی کپڑا)کے ٹکڑنے پر لکھ کر کمان پر لپیٹ کرسی دیں تو کوئی تیر خطانہ ہو ۔
4. دفع آسیب
کوئی بھوت پلید کسی کے سر ہو گیا تو نیلے پشمینہ پریا کاغذ پر سورہ بنی اسرائیل لکھ کر اس کے بازو پرباندھ دی جائے۔ وہ دفع ہو جائے گا۔
(صفحہ 114،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
5. عزت و آبرو بڑھانے کیلئے
سورۃ طہ لکھ کر اور حریر سبز (ریشمی کپڑا)کے کپڑے میں لپیٹ کر پاس رکھے اگر نکاح کا پیغام بھیجے کامیابی ہو ،اگر دو شخصوں یا دو لشکروں میں صلح کرانا چاہے انکار نہ کریں۔ اگر اس کو پانی سے دھو کر پی لے تو بادشاہ سے مطلب حاصل ہو اور جس عورت کی شادی نہ ہوتی ہو اس کو اس کے پانی سے غسل دیں تو نکاح آسان ہو ۔
6. رتبہ وشان بڑھنے کیلئے
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ-اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاۗOوَّ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّاO(سورۃ مریم: ۵۷،۵۶)
رتبہ اور شان بڑھنے کیلئے حریر زرد(ریشمی کپڑا) کے ٹکڑے پر اس زعفران سے جو شہد میں حل کیا گیاہو یہ آیات لکھ کرتعویذ بنالیں اور موم کو کندر میں گوندھ کر اس سے تعویذ کو دھونی دیں اور باندھ لیں ہرجگہ عزت و آبرو ہو۔
(صفحہ118،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
7. شراب ترک کروانے کیلئے
سورۃ المؤمنون سفید کپڑے پر شب کو لکھ کر شرابی کو پلانے سے شراب کی عادت چھوٹ جائے۔
8. برائے مقبولیت
لوگوں کی نظر میں مقبول ہونے کیلئے سورہ مومنون کی آیت نمبر12تا 14 باریک کپڑے پر جو آب تو ت میں غوطہ دیا ہوا ہو لکھ کر عمامہ کے نیچے اور اگر عورت ہو تو عصابہ کے نیچے رکھ لے۔
(صفحہ 123،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
9. دشمن پر دہشت غالب کرنے کیلئے
كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَO فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَO (سورۃ روم : ۵۹ تا ۶۰ )
دشمن ظالم پر دہشت و حیرت غالب کرنے کے لئے اس کے کپڑے پر یہ آیتیں لکھ کر اپنے پاس رکھے مگر بلا طریق مشروع اس کا کپڑا لینا جائز نہیں بلکہ ایسی تدبیر کریں کہ وہ شخص کسی کو اپنا کپڑا دیدے اور وہ تم کو خوشی سے دے دے یا کسی طرح خرید لیا جائے۔
(صفحہ 129،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
تجارت میں برکت ہو
اِنَّ الَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ كِتٰبَ اللّٰهِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً یَّرْجُوْنَ تِجَارَةً لَّنْ تَبُوْرَ O لِیُوَفِّیَهُمْ اُجُوْرَهُمْ وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ-اِنَّهٗ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌO
(سورۃفاطر : 29،30)
برکت تجارت کیلئے سوتی کپڑے کے چار ٹکڑوں پر لکھ کر اپنے مال و متاع میں رکھ دیں۔
(صفحہ 132،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
10. مقبول ہونے کے لئے
قبولیت عامہ کیلئے باوضو مشک و گلاب و زعفران سے سورۃ فتح کی پہلی چار آیات ہرن کی جھلی پر لکھ کر ٹوپی میں رکھ لیں مگر پہنتے وقت بھی باوضو ہوں ۔
(صفحہ 136،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
11. ہیبت اور قبولیت عوام کے لئے
يُرِيْدُوْنَ لِيُطْفِئُوْا نُـوْرَ اللّـٰهِ بِاَفْوَاهِهِـمْ وَاللّـٰهُ مُتِمُّ نُـوْرِهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُوْنَO
هُوَ الَّـذِىٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَـه بِالْـهُـدٰى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهٝ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّـهٖۙ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُـوْنَOيَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِـيْمٍ Oتُؤْمِنُـوْنَ بِاللّـٰهِ وَرَسُوْلِـهٖ وَتُجَاهِدُوْنَ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ ۚ ذٰلِكُمْ خَيْـرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُـمْ تَعْلَمُوْنَ Oيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُـوْبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِـهَا الْاَنْـهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِىْ جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِـيْمُ Oوَاُخْرٰى تُحِبُّوْنَـهَا ۖ نَصْرٌ مِّنَ اللّـٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيْبٌ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَO ( سورة الصف، آیت 8 تا 13)
یہ آیات حریر (ریشمی کپڑا)سفیدکے کپڑے پر مشک خالص و زعفران اور آب نسرین مقطر سے لکھ کراندر کے کرتہ میں رکھیں۔ قبول عام اور ہیبت حاصل ہوگی ۔
(صفحہ 140،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
12. دفع در دسر
قیصر روم نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں شکایت دردسر کی عرض کی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک ٹوپی سلوا کر بھیج دی جب تک وہ ٹوپی سر پر رہتی درد کو سکون رہتا اور جب اس کو اتارتا پھر درد ہونے لگتا اس کو تعجب ہوا اور کھول کر دیکھا تو اس ٹوپی میں بسم اللہ لکھی تھی۔
(صفحہ 149،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
13. دفع نکسیر
وَ قِیْلَ یٰاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ
وَقِيلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين
فَسَيَكفِيكَ هُمُ الله وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
یہ تین قرآنی آیات کتان کے کپڑے پر لکھ کر ہاتھ پر باندھیں۔نکسیر کا مرض دور ہو گا۔
(صفحہ 159،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، ناشر: دارُا لاشاعت، کراچی)
14. درد شقیقہ و درد سر کے لئے
ریشم کے کپڑے پر یہ حروف ’’ ح ز ھا ج ا‘‘ لکھ کر مریض کے سر پر لٹکا دیں ۔ان شا ء اللہ شفاء ہو جائے گی۔(صفحہ 41،کتاب:مجربات امام سیوطیؒ، امام جلال الدین عبد الرحمٰن سیوطی ؒ، مترجم :مولانا حکیم عبد الہادی، ناشر کتب خانہ شان اسلام ، اردو بازار، لاہور)
15. تمام امراض سے محفوظ رہنے کا عمل
ان کلمات کو کسی سفید برتن یا سفید کپڑے پر لکھ کر دھو کر روزہ افطار کرتے وقت پی لیا کریں۔ یہ پانی پینے سے تمام امراض سے محفوظ رہیں گے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قَاتِلُوْهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ بِاَیْدِیْكُمْ وَ یُخْزِهِمْ وَ یَنْصُرْكُمْ عَلَیْهِمْ
وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَO
وَ یُذْهِبْ غَیْظَ قُلُوْبِهِمْO
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھُدًی وَّشِفَاء
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌOفَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ ﱙ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ-عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِO
(صفحہ 90،کتاب:مجربات امام سیوطیؒ، امام جلال الدین عبد الرحمٰن سیوطی ؒ، مترجم :مولانا حکیم عبد الہادی، ناشر کتب خانہ شان اسلام ، اردو بازار، لاہور)
16. ہر چیز محفوظ اور گم شدہ کی واپسی کا عمل
ایک سفید صاف کپڑابقدر نصف گز لمبا لے کر اس پر سات دفعہ سورہ فاتحہ و سورہ الضحٰی پڑھ کر تھوڑا سا کپڑا فتیلہ کی طرح لپیٹتے جائیں ، جب سات دفعہ تک سارا کپڑا لپیٹا جائے تو اس کے اطراف میں گرہ لگا کر کسی اندھیرے مکان میں رکھ دیں ان شاء اللہ جہاں وہ کپڑا پڑا رہے گا وہاں کی ہر چیز محفوظ رہے گی اور گم شدہ چیز واپس آ جائے گی۔ (صفحہ 169،کتاب:مجربات امام سیوطیؒ، امام جلال الدین عبد الرحمٰن سیوطی ؒ، مترجم :مولانا حکیم عبد الہادی، ناشر کتب خانہ شان اسلام ، اردو بازار، لاہور)
17. بچوں کی قے نہ رکتی ہو تو یہ روحانی علاج کیجئے
بچے کے پاک کپڑے میں کلمات ذیل لکھ کر بچے کے بازو پر باندھیں ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
بِسْمِ اللهِ شِفَآءٌ من کل دآءٍ وَ قِیْلَ یٰاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ قِیْلَ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(صفحہ 195،کتاب:مجربات امام سیوطیؒ، امام جلال الدین عبد الرحمٰن سیوطی ؒ، مترجم :مولانا حکیم عبد الہادی، ناشر کتب خانہ شان اسلام ، اردو بازار، لاہور)
آدھے سر کا درد ختم
جس کے آدھے سر میں درد ہو اس کے یہ آیت وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ زعفران سے کپڑے پر لکھ کر باندھنے سے درد جاتا رہے گا۔
(صفحہ نمبر111:،گنجینہ اسرار ، امام العصرمحدث اعظم حضرت انور شاہ کاشمیریؒ کے خصوصی عملیات کا مجموعہ، ترتیب: مظفر الحسن قاسمی،المیزان ناشران و تاجران کتب ، الکریم مارکیٹ ، اردو بازار لاہور)
گردن کے درد کا علاج
گردن کے درد کے لئے یہ آیت اِنَّا جَعَلْنَا فِیْ اَعْنَاقِہِمْ اَغْلٰلًا فَہِیَ اِلَی الْاَذْقَانِ فَہُمْ مُّقْمَحُوْن کسی کاغذ یا کپڑے پر لکھ کر گلے میں لٹکا یا جائے، مفید ہے
(صفحہ نمبر134:،گنجینہ اسرار ، امام العصرمحدث اعظم حضرت انور شاہ کاشمیریؒ کے خصوصی عملیات کا مجموعہ، ترتیب: مظفر الحسن قاسمی،المیزان ناشران و تاجران کتب ، الکریم مارکیٹ ، اردو بازار لاہور)
یہ آیت و کلمات وَ قِیْلَ یٰاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ قِیْلَ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ کتان کے کپڑے پر لکھ کر نکسیر کے مریض کے داہنے ہاتھ پر باندھنا مفید ہے
(صفحہ نمبر127:،گنجینہ اسرار ، امام العصرمحدث اعظم حضرت انور شاہ کاشمیریؒ کے خصوصی عملیات کا مجموعہ، ترتیب: مظفر الحسن قاسمی،المیزان ناشران و تاجران کتب ، الکریم مارکیٹ ، اردو بازار لاہور)
بچوں کو نظر لگنے اور رونے اور ڈرنے کا علاج ریشمی کپڑے پر لکھا تعویذ
سوہ ابراہیم سفید ریشمی کپڑے کے ٹکڑے پر باوضو لکھ کر بچے کے باند ھ دیں تو رونا، ڈرنا اور نظر بد سب دفع ہو جائیں اور دودھ چھوڑنا آسان ہوگا۔
(صفحہ89،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، مکتبہ رحمانیہ ، اردو بازار لاہور)
کپڑے پر یہ لکھیں اور راز جان لیں
نابالغ دختر کے کپڑے پر شب دو شنبہ میں جب پانچ گھنٹے رات گزر جائے تو ان آیتوں کو لکھ کر سوتی ہوئی عورت کے سینہ پر رکھ دیں تو جو کچھ اس نے کیا ہو گا سب بتا دے گی مگر یہ اسی جگہ جائز ہے جہاں شرعاً تجسس جائز ہو ورنہ حرام ہے۔
یٰبَنِیْ اِسْرَآءِیْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِیَ الَّتِیْ اَنْعَمْتُ عَلَیْكُمْ وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِیْۤ اُوْفِ بِعَهْدِكُم-وَ اِیَّایَ فَارْهَبُوْنِOوَ اٰمِنُوْا بِمَا اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَ لَا تَكُوْنُوْۤا اَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهٖ-وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا-وَّ اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِOوَ لَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَO
(صفحہ44،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، مکتبہ رحمانیہ ، اردو بازار لاہور)
بخیل کا بخل دور کرنے کے لئے کپڑے پر یہ لکھیں
سوری آل عمران کی آیت 92 اور 93 کسی بخیل کے کپڑے پر مشک و گلاب سے لکھ کر پانی سے دھو کر اس کو پلایا جائے، اس کا بخل ختم ہ وجائے گا۔
(صفحہ155،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، مکتبہ رحمانیہ ، اردو بازار لاہور)
کسی امور کا انکشاف مطلوب ہو تو
اگرکتان کے کپڑے میں سورة الانعام کی آیت 59 تا 62لکھ کر سرہانے رکھ کر سورہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کر کہ فلاں امر مشتبہ جس کا تحقیق حال کرنا منظور ہو مجھ کو خواب میں معلوم ہو جائے۔ ان شاء اللہ اس کا انکشاف ہو جائے گا۔
(صفحہ62،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، مکتبہ رحمانیہ ، اردو بازار لاہور)
چور کو ڈھونڈنے کا انوکھا عمل! کپڑے پر تعویذ لکھیں اور مٹی میں دفن کر دیں
کتان کے دھلے ہوئے گول ٹکڑے پر شرو ع ماہ میں سورہ توبہ کی آیت نمبر 46لکھی جائے او ارد گرد اس کے اس شخص کا نام مع نام والدہ کے لکھیںاور جس جگہ کوئی نہ دیکھتا ہو جا کر ایک میخ اس کپڑے پر ٹھونک دیں اور اس کو مٹی میں چھپا دیں وہ چور یا مفرور باذن اللہ واپس آ جائے گا۔
(صفحہ79،کتاب : اعمال قرآنی ، حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ، مکتبہ رحمانیہ ، اردو بازار لاہور)
اگر مفرور کا کچھ معلوم نہ ہو تو ریشم کے کپڑے اور تعویذ کا عمل کریں
اگر مفرور کا کچھ پتہ نہ چل رہا ہو تو یہ عمل فوراً کریں کہ ایک تعویذ لکھ کر سرخ ریشم کے کپڑے میں باندھ کر درخت پر اس طرح لٹکا دیں کہ ہوا لگتی رہے، لہٰذا تعویذ جس قدر ہلے گا، مفرور بے چین و بے قرار ہو کر اتنی ہی جلدی گھر آئے گا، جب گھر آ جائے تو ایک غریب مسکین کو کھانا کھلا کر حضورﷺ کی روح مبارکہ کو ثواب پہنچا دیں۔(صفحہ 232،کتاب:انمول دفینے، حافظ محمد ہاشم جیوالوی ؒ صحبت یافتہ شیخ الحدیث مولانا ذکریاؒ، ، مکتبہ رمضانیہ، سہارنپور)
محبت پیدا کرنے کا تعویذ
مطلوب کے پہنے ہوئے کپڑے پر مذکورہ تعویذ لکھ کر فتیلہ بنا کر چمبیلی کے تیل میں روشن کریں اور گلاب کے پھول پاس رکھ دیں۔
۱۱۱۶۸۶۹۹ه ی اا ااا وخط السا ه ه ه جاه
لالقاء الحب في قلب المطلوب
ياخذ الطالب العظم العريض من الكتف اليمنىٰ من الشاة في عروج القمر ويكتب على طرفيه بعد الجمعة عرياناً محضاً سورة يٰسين الى ماتسع ويكتب اسم المطلوب والطالب ويضعه في القدر ويدفنه تحت النار اللينة كي يحم العظم ولا يحترق فيضطر
(صفحہ 265،انمول دفینے، حافظ محمد ہاشم جیوالوی ؒ صحبت یافتہ شیخ الحدیث مولانا ذکریاؒ، ، مکتبہ رمضانیہ، سہارنپور)
نفرت ختم کرنے کا عمل
مطلوب کا پہنا ہوا کپڑا لے کر مشک اور زعفران سےاس نقش کو لکھ کر ہفتہ کے دن آگ میں ڈالیں۔
۱۱۱۷ع
۲۱۱۳ع
۱۱۹ع
۱۱۱۳ع
۱۱۱۱ع
۲۱۹ع
۱۱۹ع
۱۳۱۹ع
۱۲۹۹ع
۹۱۱۲ع
۱۲ع
۹۱۳ع
۱۹۱۱ع
۹۱۰ع
۹۲۱۱ع
۹۱۳ع
(بحوالہ :صفحہ :108 بیاض محمدی ، حضرت شیخ محمد محدث تھانویؒ،مکتبہ رحمانیہ غزنی سٹریٹ، اردو بازار لاہور)
کپڑے پر تعویذ لکھنے کے مکتبہ اہل حدیث سے حوالہ جات
ابن قیم رحمہ اللہ نے "زاد المعاد” (4/170) میں نظر بد کے بارے میں کہا ہے:ابتدائی مسلمانوں کی ایک جماعت نے دیکھا کہ اس کے لیے قرآن کی آیات لکھی جائیں، پھر اسے پی لیں، مجاہد نے کہا: قرآن لکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور اسی طرح کی اطلاع دینے والے کو پانی پلا دینا، اس کو دھونا ہے۔” ابو قلابہ کی طرف منسوب یہ بھی ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ ایک عورت کے لیے قرآن مجید کا ایک حصہ لکھا جائے جس کو ولادت میں تکلیف ہو، پھر اسے دھو کر پینے کے لیے دیا جائے، ایوب نے کہا: میں نے ابو قلابہ کو قرآن کی کتاب لکھی ہوئی دیکھی، پھر اسے پانی سے دھویا۔
شیخ محمد ابراہیم آل الشیخ رحمۃ اللہ علیہ سے سوال کیا گیا: کیا بیمار کے لیے برتن میں قرآنی آیات لکھنا، اسے دھونا اور پھر اسے پینا جائز ہے؟
انہوں نے جواب دیا: اس میں کوئی حرج نہیں لگتا، ابن القیم رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ سلف کی ایک جماعت (مسلمانوں کی ابتدائی نسلوں) کا خیال تھا کہ قرآن کی آیات بیمار کے لیے لکھی جائیں اور پھر اسے پلائیں۔ یہ فتاویٰ شیخ محمد ابراہیم (1/94) سے ہے۔
شیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جہاں تک کہ آیات اور جائز دعاؤں کو زعفران سے صاف تھال یا صاف کاغذ پر لکھنا، پھر اسے دھونا اور بیمار کو پینا، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس سے پہلے قوم کے بہت سے لوگوں نے ایسا کیا ہے، جیسا کہ عالم ابن العمر رحمہ اللہ نے اس کی وضاحت کی ہے۔ المعاد اور دوسری کتابیں، اگر ایسا کرنے والا نیکی اور نیکی کے لیے جانا جاتا ہے۔” (بحوالہ "اسلامی فتویٰ” (1/30) )
کپڑے پر عمل برائے حفظ ازرہزناں درسفر
راہ میں سب خودف قطاع الطریق کا ہو تو سات کنکری پاک لے کر ہر ایک پر یہ کلمات سات بار پڑھے اور ہر بار پھونکے اور ہر ایک کنکری جانب یمین اور دوسری جانب شمال اور ایک سامنے اور ایک پیچھے پھینک دے اور تین عدد کپڑے یا عمامے میں باندھ لے۔لاقاہ جا مخمت تخا فانت نفع مخمت یصع مخمت ایک عالم نے کہا وَقَدْ جُرِّبَ ذٰلِكَ وصَحَّ وَاللهِ مَا لَهَا قِيْمَةُ انتھٰى -میں کہتا ہوں معانی ان الفاظ کے معلوم نہ ہوئے ظاہر یہ ہے کہ اسماء الٰہی کسی زبان عبرانی ہے یا سریانی کے ہوں گے۔ واللہ اعلم شرجی کہتے ہیں اگر ان کلمات کو روبرو اس کے پڑھے ۔ جس کے شرسے خائف ہے اور اللہ تعالیٰ سے نجات چاہیے تب بھی کوئی مکروہ انشاء الله نہ دیکھے گا۔
(بحوالہ :صفحہ 106،کتاب التعویذات المعروف الدَّاوالدَّواء، عمدۃ المفسرین زبدۃ المحدثین نواب سید محمد صدیق الحسن خانؒ، ناشر:مشتاق بک کارنر، الکریم مارکیٹ، اردو بازار، لاہور)
دشمن کو شکست دینے کیلئے کپڑے پر یہ لکھیں
دشمن کا کرتہ یا کپڑا لے کر اس پر نام اس کا اور اس کی ماں کا لکھ کر ایک دائرہ کھینچے دے اور بعد دائرہ کے یہ آیت لکھے
اُولَيكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُ الضَّلَالَةَ بِالْهُدٰى فَمَارَ بِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُھْتَدِينَ
پھر یہ لکھے كذلك فلان ابن فلانة پھر دوسرا دائرہ اس پر کھینچے تین بار اسی طرح کرے پھر اس خرقہ کو ایک کوزہ جدید گلی میں رکھ کر خانہ عدو کی چوکھٹ کے نیچے گاڑ دے ایسی جگہ پر کہ اس کا آنا جانا اس پر سے ہو فَاِنَّكَ تَرَى الْعَجَبَ مِنْ ذَلِكَ فَاتَّقِ اللهَ وَلَا تَعْمَلْهُ إِلَّا لِظَالِمٍ مُسْتَحَقٍّ وَ إِلَّا رَجَعَ وَبَالُ ذَلِكَ عَلَى الَّذى عَمِلَ
(بحوالہ :صفحہ 111،کتاب التعویذات المعروف الدَّاوالدَّواء، عمدۃ المفسرین زبدۃ المحدثین نواب سید محمد صدیق الحسن خانؒ، ناشر:مشتاق بک کارنر، الکریم مارکیٹ، اردو بازار، لاہور)
برائے درد دندان و درد سر و ریاح
ایک تختہ یا کپڑا پاک لے اور اس پر پاک ریت بچھائے اور ایک کیل سے اس پر ابجد ہوزحطی لکھے اور کیل کو الف پر زور سے دا بے اور سورہ فاتحہ کو ایک بار پڑھے اور دردمند اپنی انگلی کو درد کی جگہ پر زور سے رکھے رہے پھر اس سے پوچھے درد ختم ہوا، اگر نہیں ہوا تو کیل کو جیم کی طرف نقل کرے اور تین بار سورہ فاتحہ پڑھے، اس طرح ہر حرف پر کیل دباتا جائے اور سورہ فاتحہ ایک بار بڑھاتا جائے، آخری حرف تک پہنچے گا تو شفاء ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ
(بحوالہ :صفحہ 155،کتاب التعویذات المعروف الدَّاوالدَّواء، عمدۃ المفسرین زبدۃ المحدثین نواب سید محمد صدیق الحسن خانؒ، ناشر:مشتاق بک کارنر، الکریم مارکیٹ، اردو بازار، لاہور)
برائے درد زہ کپڑے کا عمل
جس عورت کو درد زہ ہو ایک پرچہ کاغذ پر یہ آیت لکھے وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْ O وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْ اھیا اشراھیا اور اس پرچہ کو پاک کپڑے میں لپیٹے اور اس عورت کےبائیں ران میں باندھے تو وہ جلد جنے گی۔
(بحوالہ :صفحہ 141،کتاب التعویذات المعروف الدَّاوالدَّواء، عمدۃ المفسرین زبدۃ المحدثین نواب سید محمد صدیق الحسن خانؒ، ناشر:مشتاق بک کارنر، الکریم مارکیٹ، اردو بازار، لاہور)
بریلوی علماء کے کپڑے پر لکھے جانے والے تعویذات کا حوالہ
دافع ہیضہ و جملہ امراض شکم
ذیل کا نقش لکھ کر پرانے مگر پاک کپڑے سے لپیٹ کر بازو پر باندھیں ۔
ھ ھ ھ ھ ھ ، *ع ع ع ع ع ع ع ع ھ ص م (ص کے دائرے کو کھینچ کر لکھیں کہ م سے کٹ جائے)
(بحوالہ : صفحہ نمبر55، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
گمشدہ کی واپسی کیلئے کپڑے پر نقش لکھیں
جو کسی نا محرم سے تعلق رکھے یا گھر سے چلا جائے تو اس کے کپڑے کا ایک ٹکڑا لے کر اس پر یہ نقش لکھ کر فتیلہ بنائے اور بتی کی شکل میں بنا کر نئے مٹی کے چراغ میں کڑوا تیل ڈال کر چوراہے کے بیچ میں روشن کرے اور یہ اسم اعظم انا للہ و انا الیہ راجعون 551 بار 14 یوم تک پڑھے ۔ ہر روز تعداد مذکور پوری کرے کے چراغ گل کرے اور اپنے ہمراہ لے آئے ۔ ان شاء اللہ فرار شدہ واپس آئے گا۔
(بحوالہ : صفحہ نمبر111 ، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
اس نقش کو سبز کپڑے میں لکھ کر گھر میں لٹکا دیں ، ان شاء اللہ بھاگا ہوا واپس آ جائے گا۔
۷۸۶ یا معید یا معید یا معید
م
ع
ی
د
اا
۳
۴۱
۶۹
۲
۸
۷۲
۴۲
۷۱
۴۳
۱
۹
(بحوالہ : صفحہ نمبر122 ، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
ریشمی کپڑے کا تعویذ کا عمل
اگر کوئی مرد سحر سے نا مرد ہو جائے تو تین بار سورہ ابراہیم کو پڑھے نامردی دور ہو گی و زعفران سے لکھ کر پیے ، قوت اصلی سے زیادہ ہو گی۔ اگر کوئی شخص اس سورہ کو سفید ریشمی کپڑے پر لکھ کر لڑ کے کے بازو پر باندے گا، لڑکا نظر بد اور رونے سے محفوظ رہے گا اور نقش واسطے دافع درد چشم اور حصول دولت کے لکھ کر اپنے پاس رکھے۔اس نقش کے کل اعداد ۲۴۵۸۱۸ ہیں ۔
(بحوالہ : صفحہ نمبر340 ، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
جس لڑکی کا نکاح نہ ہوتا ہو وہ ریشمی کپڑے کا عمل کرے
جس لڑکی کا نکاح نہ ہوتا ہو اکیس بار سورہ طہ پڑھے یا سبز ریشمی کپڑے پر لکھ کر گلے میں ڈالے۔
(بحوالہ : صفحہ نمبر341 ، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
دشمن سے چھٹکارے کے لئے کپڑے پر تعویذ لکھیں
جب کوئی دشمن درپے ہو تو سورہ نصر کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں ، دشمن پر فتح پائیں اور اس سورہ کے نقش کو زرد کپڑے پر ہفتہ کے دن ساعت عطارد میں لکھیں اور ٹوپی میں رکھیں۔
(بحوالہ : صفحہ نمبر365، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
محبت پیدا کرنے کا تعویذ کپڑے پر لکھیں
نقش کو مطلوب کے پہنے کپڑے پر لکھ کر چراغ جلائیں اور مطلوب کے نام کے اعداد کے مطابق یا ودود پڑھیں ۔ چراغ کی لو مطلوب کے مکان کی طرف رکھیں ، مطلوب کے نام میں جتنے حروف ہوں اتنے دن ہی یہ عمل کریں ۔ میاں بیوی یہ عمل کریں تو کسی میٹھی چیز پر دم کر کے مطلوب کو کھلائیں ۔
(بحوالہ : صفحہ نمبر505 ، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
تسخیر کے لئے کپڑے پر تعویذ
مطلوب کے پہنے ہوئے کپڑے پر مندرجہ ذیل فتیلہ لکھ کر بتی بنائیں اور مٹی کے چراغ میں خوشبو دار تیل جلائیں ۔
(بحوالہ : صفحہ نمبر508، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
حاکم مہربان ہو گا بس ریشمی کپڑے پر یہ لکھیں
ریشم کے کپڑے پر نقش لکھیں جو مثل دائرہ ہو ، ضرورت کے وقت حاکم کے سامنے جانا ہو تو اس تعویذ کو پانی میں دھو کر پی کر حاکم کے پاس جائے، حاکم مہربان ہو گا۔
(بحوالہ : صفحہ نمبر32، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
استخارہ کے لئے کپڑے پر زعفران و گلاب سے لکھیں
قبل طلوع آفتاب یا عالما الخفیات الاموریا من ھو علی کل شیٍ قدیر سبز کپڑے پر زعفران و گلاب سے لکھیں ، خوشبو لگا کر ایسی جگہ رکھیں جہاں آفتاب کی روشنی یا چاند کی چاندنی نہ پڑے۔ بدھ کی رات میں ان کلمات کو لاتعداد پڑھے۔اس کے بعد سو جائے، رات میں خواب کے ذریعہ معلوم ہوگا
(بحوالہ : صفحہ نمبر306 ، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
گناہ اور بر ائی سے نجات کے لئے کپڑے پر لکھیں
زانیہ عورت کے دل سے زنا کی محبت دور کرنے کے لئے اس کے پہنے ہوئے کپڑے پر یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ-اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ غَیْرَ مُحِـلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ-اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ لکھیں اور چند بار پڑھ کر دم کریں پھر یہ کلمات کہیں ، ھذہ الآیات امح الزنا و الزبغ یا ارحم الراحمین اس کے بعد یہ کپڑا ایسی قبر میں دفن کریں جس کا نام نامعلوم ہو ۔اور دفن کے وقت یہ کلمات کہیں کما مات صاحب ھذا القبر یموت الزنا وحیہ من قلب فلا نۃ۔
(بحوالہ : صفحہ نمبر300 ، شمع شبستان رضا ،اعلی حضرت احمد رضا خاں ؒ بریلوی و دیگر علماء اہل سنت کے مجرب عملیات و تعویذات کا مجموعہ ، مرتبہ اقبال احمد نوری، مشتاق بک کارنر، اردو بازار لاہور)
کپڑے پر تعویذ لکھنے کے مکتبہ اہل تشیع کے مستند حوالہ جات
نجاشی کو اپنے آبا سے چار سو سال پرانی ٹوپی ورثے میں ملی تھی کہ اسے جس درد و بیماری کی جگہ رکھا جاتا وہ درد و بیماری دور ہو جاتی تھی ، جب اس ٹوپی کو ادھیڑا گیا تو کپڑے پر اللہ کی بڑائی کے خاص کلمات نقش تھے۔
(بحوالہ:صفحہ نمبر 1314، مفاتیح الجنان، ثقۃ المحدثین شیخ عباس قمی۔ناشر:تنظیم غلامان العمران، لاہور)
سردرد کا علاج ٹوپی کے کپڑے پر تعویذ
مامون الرشید کو سر درد شروع ہو گیا جس کے بہت علاج کیا مگر فائدہ نہ ہوا۔ قیصر روم نے اس کے لئے ایک ٹوپی بھیجی اور لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ سر درد میں مبتلا ہیں، یہ ٹوپی سر پر رکھیں درد ختم ہوجائے گا، مامون نے اس خوف سے اس میں زہر نہ ہو پہلے ٹوپی اس شخص کو پہنائی جو وہ لے کر آیا تھا تو اسے کوئی تکلیف نہ ہوئی اور اس کے بعد ایسے شخص کو پہنائی جو سر درد میں مبتلا تھا تو وہ اس سے ٹھیک ہوگیا ۔ چنانچہ مامون نے ٹوپی اپنے سر پر رکھی تو اس کا بھی درد تھم گیا۔اسے تعجب ہوا اور اس ٹوپی کو ادھیڑ کر دیکھا تو اس پر اللہ کی عظمت کے خاص کلمات لکھے تھے۔
(بحوالہ:صفحہ نمبر 1318، مفاتیح الجنان، ثقۃ المحدثین شیخ عباس قمی۔ناشر:تنظیم غلامان العمران، لاہور)
جسمانی درد کے لئے
کسی تختی یا کپڑے پر سورہ فاتحہ ، سورہ اخلاص اور معوذتین لکھیں اور ان کو بارش کے پانی سے دھوئیں اور ناشتہ میں یہ پانی پئیں اور رات سوتے وقت پئیں ۔ ان شاء اللہ بابرکت اور مفید ہے۔
(بحوالہ:صفحہ نمبر 1324، مفاتیح الجنان، ثقۃ المحدثین شیخ عباس قمی۔ناشر:تنظیم غلامان العمران، لاہور)