تسبیح خانہ میں ہر ماہ ہونے والے حلقہ کشف المحجوب میں شیخ الوظائف مرحومین کی مغفرت کی نیت سے اجتماعی طور پر 70 ہزار کلمہ کے نصاب کا عمل کرواتے ہیں۔ کچھ لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اس عمل کا ہما رے اکا بر ؒ سے کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ تمام علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ تمام اذکا ر میں سب سے با بر کت فضیلت کا حامل یہی کلمہ ہے۔ تما م مشا ئخ کے سلاسل میں بھی اس کلمہ پر روحانی عروج کا دار ومدار ہے ۔
شیخ ابو یزید قرطبیؒ کا اپنے اہل وعیال کے لئے کلمے کے نصاب پڑھنا
حضر ت شیخ الحدیث مولانا محمد ذکر یاؒ فضا ئل ذکر ،با ب دوم میں اس کلمہ کے نصاب کے با رے میں لکھتے ہیں کہ ہمارےحضر ت شاہ ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ نے ’’قول جمیل ‘‘میں اپنے وا لد ؒ سے نقل کیاہے کہ ابتدائے سلوک میں ایک سانس میں لاالہ الااللہ دو سو مرتبہ پڑھاکرتا تھا۔شیخ ابویزید قرطبی رحمہ اللہ فرما تے ہیں میں نے یہ سنا کہ جو شخص ستر ہزار مرتبہ لاالہ الااللہ پڑھے اس کو دوزخ کی آگ سے نجات ملے گی ، میں نے یہ سن کر ایک نصاب یعنی ستر ہزار کی تعداد اپنی بیوی کیلئے بھی پڑھا اور کئی نصاب خو د اپنے لئے پڑ ھ کر ذخیر ہ آخر ت بنا یا ۔
کلمہ کا نصاب گناہگار عورت کی بخشش کا ذریعہ
شیخ ابویزید قرطبی رحمہ اللہ فرما تے ہیں مزید فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک نوجوان رہتا تھا جس کے متعلق یہ مشہو ر تھا کہ یہ صا حب کشف ہے ، جنت دوزخ کا بھی اس کو کشف ہو تا ہے ، مجھے اس کی سچائی میں کچھ شک تھا ۔ایک مرتبہ وہ نوجوان ہما رے ساتھ کھا نے میں شریک تھا کہ دفعتاً اس نے ایک چیخ ما ری اور سا نس پھولنے لگا اورکہا کہ میری ماں دوزخ میں جل رہی ہے۔اس دوران مجھے خیا ل آیا کہ ایک نصاب اس کی ماں کو بخش دوں جس سے اس کی سچائی کا بھی مجھے تجربہ ہو جائےگا۔چنانچہ میں نے ایک نصاب ستر ہزار کا ان نصابوں میں سے جو اپنے لئے پڑھے تھے اس کی ما ں کو بخش دیا۔ میں نے اپنے دل میں چپکے ہی سے بخشا تھا اور میر ے اس پڑھنےکی خبر بھی اللہ کے سوا کسی کو نہ تھی مگر وہ نوجو ان فوراًکہنے لگا کہ ’’چچا میر ی ما ں دوخ کے عذاب سے ہٹا د ی گئی ہے.‘‘ قرطبی رحمہ اللہ فرما تے ہیں مجھے اس قصہ سے دو فائدے ہو ئے ایک تو اس برکت کا جو ستر ہزا ر کی مقدار پر میں نے سنی تھی اس کا تجر بہ ہو ا، دوسرے اس نوجو ان کی سچائی کا یقین ہو گیا۔ آگے شیخ الحدیث ؒ فرماتے ہیں کہ یہ ایک واقعہ ہے اس قسم کے نا معلوم کتنے واقعا ت اس امت میں پائے جا تے ہیں۔(کتاب: فضا ئل اعمال‘باب ذکر ‘صفحہ نمبر 404، مصنف شیخ الحد یث مولا نا محمد ذکر یا کا ندھلوی رحمہ اللہ ، ناشر : ادارہ دینیات ،ممبی‘انڈیا )
ان اعمال اور ان کے حوالہ جات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ شیخ الوظائف لوگوں کو شرک و بدعت سے ہٹا کر اعما ل کے ذریعے اللہ اور رسول ﷺْ کی اطاعت پر لگا رہے ہیں ۔
کتاب کےحوالہ کا لنک:
