تسبیح خانہ میں لگے پینا فلیکس پرلکھی حدیث کا حکم

ایک صاحب جو کہ علمی اعتبار سےاچھے خاصے پڑھے لکھے تھے وہ کہنے لگے میں نےرمضان 2021 کا مہینہ تسبیح خانہ میں گزارا یہاں کا تربیتی ، اصلاحی ماحول دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔جب شیخ الوظائف کے بیانات ہوتے تو ان کےپیچھے جو پینا فلیکس لگے تھے ان پر ہر عشرہ کے لحاظ سے وضاحت لکھی ہوتی کہ مثلا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرے عشرہ پر مغفرت اور تیسرےپر جہنم سے خلاصی لکھا ہوا تھامیں نے یہ سنا ہوا تھا کہ اس روایت پر کلام ہے اس لیے میں نے وہاں موجو د ایک مولاناصاحب سے پوچھا تو انھوں نے یہ وضاحت فرمائی جوکہ اکابر ؒپر اعتماد کے دوستوں کی خدمت میں پیش ہے :

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت سے ایک مفصل حدیث منقول ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے آخری خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمائی، اس روایت کا آخری جملہ یہ ہے:

یہ روایت مشکاة شریف میں بیہقی کی شعب الایمان کے حوالہ سے منقول ہے۔ کنز العمال میں ہے کہ ایک روای علی بن زید بن جدعان ضعیف ہیں۔لیکن یہ ملحوظ رہے کہ کسی ایک راوی کے ضعیف ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ یہ روایت ناقابل اعتبار ہے بالخصوص فضائل کے باب میں اس طرح کے ضعف کو نظر انداز کرنا محدثین کا متفقہ ضابطہ ہے۔

(تسبیح خانہ سارے عالم میں ہدایت رہنمائی اور برکت پھیلانے کا ذریعہ )

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025