زمین کے بل میں پیشاب کرنا کیوں منع ہے؟ (تمام مکاتب فکر کے علماء کا متفق فیصلہ

قسط نمبر 106
زمین کے بل میں پیشاب کرنا کیوں منع ہے؟ (تمام مکاتب فکر کے علماء کا متفق فیصلہ)
اکابر پر اعتماد
جب سے ماہنامہ عبقری کے معروف کالم جنات کا پیدائشی دوست میں حضرت علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم العالیہ نے جنات کی دنیا سے پردہ کشائی فرمائی ہے، کچھ لوگ ان کے کالم میں بیان کردہ باتوں کو صرف افسانہ سمجھ کر رد کر دیتے ہیں۔ حالانکہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مجتہدین، اور اکابر واسلاف کا متفقہ فیصلہ ہے کہ احادیث کی روشنی میں درج ذیل جگہوں پر جنات کا رہنا ثابت ہے۔ اسی لیے بل کے اندر پیشاب کرنے سے منع فرمایا گیا ہے، تاکہ جنات کو تکلیف نہ پہنچے، ورنہ وہ انسان کو مختلف حادثات میں مبتلا کر کے اپنا انتقام لیتے ہیں۔
بیان کردہ مقامات جہاں جنات کا قیام احادیث سے ثابت ہے:
بیابان، جنگل، وادیاں، گھاٹیاں وغیرہ
کوڑا کرکٹ اور لید وغیرہ پھینکنے کی جگہیں، اور وہ مقامات جہاں انہیں اپنا مخصوص کھانا (ہڈی، گوبر، کوئلہ) میسر ہو
غسل خانے اور بیت الخلا
زمین کی دراڑیں، بل، غاریں، سرنگیں اور متروکہ مکانات
انسانوں کے ساتھ ان کے گھروں میں (ایسے جنوں کو عامر کہا جاتا ہے)
اونٹوں کے باڑے
کھنڈرات اور پرانی عمارتیں
قبرستان
بازار
مزید مطالعہ کے لیے کتابیں:
جناتی اور شیطانی چالوں کا توڑ، مصنف: شیخ عبد اللہ محمد بن احمد الطیار، شیخ سامی بن سلمان المبارک، نظر ثانی: شیخ حافظ صلاح الدین یوسف، ابو الحسن مبشر احمد ربانی، ناشر: دار البلاغ، لاہور (مکتبہ اہل حدیث)
جن ہی جن، مصنف: حضرت علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی قادری، ناشر: سیرانی کتب خانہ، نزد سیرانی مسجد، بہاولپور (مکتبہ بریلویہ)

تاریخ جنات و شیاطین، مترجم: حضرت مولانا امداد اللہ انور، ناشر: دار المعارف، عنایت پور، تحصیل جلالپور پیروالا، ملتان

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025