خبردار جنات کے خوابوں سے ہوشیار رہیں ۔۔۔!

عبقری میں ذکر کردہ جناتی حملوں کی پانچویں دلیل جنات کی کارستانیوں کےمستند واقعات کے سلسلہ کی چوتھی دلیل میں آپ نے پڑھا کہ جماعت سے ٹوٹنا بھی جنات کی وجہ سےہوتا ہے آج آپ پڑھیں گے کہ جنات خوابوں کے ذریعے بھی انسانوں پر حملہ کرتے اور گمراہ کرنےکی کوشش کرتے ہیں ’’ماہنامہ عبقری‘‘ میں ذکر کردہ اس دعوی کی دلیلحضرت انسؓ، حضرت ابوبکرہؓ،حضرت ام العلاءؓ، حضرت ابن عمرؓ، حضرت عائشہؓ،حضرت ابوموسیٰؓ،حضرت جابرؓ، حضرت ابو سعید خدریؓ،حضرت ابن عباسؓ اورحضرت عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہم سےمنقول روایات ہیںان میں سےایک روایت پیش خدمت ہے :

حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”خواب تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک خواب وہ ہے جو سچا ہوتا ہے، ایک خواب وہ ہے کہ آدمی جو کچھ سوچتا رہتا ہے، اسی کو خواب میں دیکھتا ہے، اور ایک خواب ایسا ہے جو شیطان (جنات)کی طرف سے ہوتا ہے اور غم و صدمہ کا سبب ہوتا ہے، لہٰذا جو شخص خواب میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو اسے چاہیئے کہ وہ اٹھ کر نماز پڑھے، آپﷺ فرمایا کرتے تھے: ”مجھے خواب میں بیڑی کا دیکھنا اچھا لگتا ہے اور طوق دیکھنے کو میں ناپسند کرتا ہوں، بیڑی کی تعبیر دین پر ثابت قدمی (جمے رہنا) ہے“، آپﷺ فرمایا کرتے تھے: ”جس نے خواب میں مجھے دیکھا تو وہ میں ہی ہوں، اس لیے کہ شیطان میری شکل نہیں اپنا سکتا ہے“، آپ ﷺفرمایا کرتے تھے: ”خواب کسی عالم یا خیرخواہ سے ہی بیان کیا جائے“۔امام ترمذی کہتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

عبقری میں ذکر کردہ جناتوںکے انسانوں پر حملے کےمستند حوالہ جات ’’اکابر پرا عتماد‘‘ کے دوست آئندہ اقساط میں ملاحظہ فرمائیں ۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025