دارالعلوم کے ایسے مفتی جنکا نام سنتے ہی جنات بھاگ جاتے تھے۔۔۔!

عبقری میں ذکر کردہ’’ دم اور تعویذ‘‘بھی ایک مستند علاج ہےجسکا ثبوت صحابہ کرامؓ ، اہل بیت عظام ؓاوراولیائے کرام ؒکےبارہا مشاہدات سے ثابت ہے ۔

مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمود حسن صاحب فرماتے ہیں کہ ایک صاحب کی اہلیہ پر’’ جن‘‘ کا اثر تھا اور تقریباًپچیس سال سے تھا ۔ میں نے جانچ کے لیے ایک ’’تعویذ‘‘ بھیجا اور کہا کہ مریضہ کو وضو کرا کر یہ’’ تعویذ‘‘ اس کے ہا تھ میں رکھ کر مٹھی بند کر دو۔ ایسا ہی کیا گیا ، اس پر وہ بولا کہ میں پچیس سال سے یہاں رہتا ہوں ،میرا نام ختم المرسلین ہے ،مجھے کچھ نہ کہنا ۔میں نے تین تعویذاور بھجوائے کہ ایک سر میں با ند ھ دو ،ایک بازو پر اورایک گلے میں ۔تو اس جن نے کہا کہ ہر گز نہیں ہرگز نہیں ،یہ’’ تعویذ‘‘ مت باندھنا میں نہیں جائو ںگا ۔مگر تعویز باندھ دیے گئے جس پر وہ’’ جن‘‘ بہت چلایااورمریضہ بالکل مردہ کی طرح ہو گئ ،اس میں جان نہیں رہی ۔مجھ سے کہا گیاکہ وہ تو مر گئ ۔میں نے کہا کہ ابھی زندہ ہو جائے گی ۔پانی دم کر کے بھیجا ،وہ اس پر ڈالا تو اٹھ کر بیٹھ گئ اور کہا کہ پچیس سال سے میرے پر کندھوں پر بھاری بوجھ رہتا تھا ،آج یہ ہلکے ہوئےہیں ۔ایک سال تک کوئی اثر نہیں ہوا ۔پورا ایک سال ہونے پر پھر آیا اور اپنا تعارف کرایا کہ میں وہی’’ جن‘‘ ہوں جو اب سے پہلے پچیس سال تک رہا تھا ۔ ان صاحب نے کہا کہ ابھی حضرت مفتی صاحب کو خط کے ذریعے مطلع کر رہا ہوں ۔بس اتنا سنتے ہی وہ ’’جن‘‘ چلا گیا ،پھر کبھی نہیں آیا ۔

ماہنامہ عبقری تو سو فیصد تعلیمات قرآن و حدیث

کا ترجمان اور اکابرین امت کی سوچ کا علمبردار ہے ۔

اب آپ ہی بتائیے کہ جو لوگ تعویذات کو شرک کہتے ہیں وہ اس عمل کے بارے میں کیا کہیں گے ۔

فَاعْتَبِـرُوْا يَآ اُولِى الْاَبْصَارِ

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025