قربانی کی قبولیت کیلئے شیخ الوظائف کا اہم پیغام

جو بھی اللہ والے ہوتےہیں ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ انسانیت ایسی نیکی کی طر ف آجائے جو نیکی اللہ کریم کی بارگاہ میں قبول بھی ہواسی لیئے شیخ الوظائف دامت برکاتہم بھی ہمہ تن اسی کوشش میں رہتے ہیں ۔۔۔۔شیخ الوظائف کو قربانی کے اس موسم میں یہ فکر ہے کہ تمام انسانیت کی قربانیاں اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوجائیں ۔

(1) جس جانور کوذبح کرنا ہو یا اس کے موذی ہونے کی وجہ سے قتل کرنا ہو تو جلدی سے کام تمام کردے اس کو تڑپائے نہیں، بھوکا پیاسا رکھ کر جان نہ لے ۔

(2) جانوروں کو بسم اللہ، اللہ اکبر کہہ کر ذبح کیا جائے کیونکہ اس سے جانوروں کو تکلیف نہیں ہوتی ۔

(3)کند چھری سے ذبح کرناٹھیک نہیں کیونکہ اس سے جانور کو بہت تکلیف ہوتی ہے ، اس طرح ٹھنڈا ہونے سے پہلے اس کی کھال کھینچنا ہاتھ پائوں توڑنا یہ غلط ہے ۔ بعض لوگ ذبح کرتے وقت گردن توڑ دیتے ہیں اس سے جانور کو زائد تکلیف ہوتی ہے ، حدیث شریف میں اس کی ممانعت آئی ہے ۔

(4)ذبح سے قبل جانور کو پانی دکھانا ضروری ہے۔ ایک جانور کو دوسرےکے سامنے ذبح نہ کریں، اسی طرح چھری کو جانور کے سامنے تیز نہ کریں (بدائع ) ۔

(5)افضل یہ ہے کے قربانی اپنےہاتھ سے کی جائےوگرنہ جانور کو ذبح ہوتے وقت تو ضرور دیکھے(بشیر ونذیر)

اہم نصیحت :حلال آمدنی سے جو بھی استعدا د کی قربانی ہو خالص اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا کی خاطر کی جائے اور اس میں ذرہ برابر بھی دکھلاوا اور نمود و نمائش نہ ہو۔

قربانی کے جانور کو قبلہ رخ لٹا کر یہ دعا پڑھیں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025