انسان کی طبیعت میں حرص اور لالچ ہے ،یہ شروع دن سے ہی اپنے نفع کی تلاش میں رہتا ہے شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی کو شش یہی ہوتی ہےکہ اعمال کے فضائل اور فوائد بتاکر لوگوں کو اعمال سے جو ڑا جائے ۔۔!آپ بھی شیخ الوظائف کے ساتھی بنئے اور اکابر پر اعتماد کے پیج کے ذریعے ملنے والے اعمال کو ساری دنیا میں پھیلادیجئے۔۔۔!
(۱)قربانی کے جانور کے ہر بال کےبدلے ایک نیکی لکھی جاتی ہے(حاکم)۔
(۲)جو شخص قربانی کے وقت اپنےجانور کو ذبح ہوتے دیکھے توخون کا پہلا قطرہ زمین پر گرتے ہی اس شخص کے گناہ معاف کردیئے جائیںگے(بزار)۔
(۳)قربانی کا جانورقیامت کے دن گوشت اور خون کے ساتھ 70گناہ زیادہ کرکےترازومیں تولا جائےگا(ترغیب)۔
(۴) قربانی کا خون زمین پر گر نےسے پہلےاللہ تعالیٰ کے ہاں ایک خاص مقام پاچکا ہوتا ہے(ابن ماجہ)۔
(۵) قربانی کے دِن کوئی عمل اللہ تعالیٰ کے نزدِیک خون بہانے (یعنی قربانی کرنے) سے زیادہ پسندیدہ نہیں
(مشکوٰة)۔(۶)
جس شخص میں قربانی کرنے کی وسعت ہو پھر بھی قربانی نہ کرے تو (ایسا شخص) ہماری عیدگاہ میں حاضر نہ ہو۔
(مسند احمد )
