سونےکی سنتیں ۔۔۔ہر بلا سےحفاظت کا ذریعہ عبقری کا پیغام سنتیں ہوجائیں عام

الحمدللہ ماہنامہ عبقری کی بھر پو ر کو شش یہی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مسنون اعمال اور اکابر کی زندگی سے جو ڑا جائے اس لیے تسبیح خانہ میں آنے والے ہر دوست کیلئے مسنون زندگی کی کچھ باتیں پیش خدمت ہیں ۔۔۔!

(1)بسم اللہ پڑھ کر برتن ڈھانپنااور دروازہ بند کرنا(بخاری) ۔ (2)آگ یا ہیٹر وغیرہ بجھا کر سونا(بخاری)۔(3)باوضو سونا۔فوائد: (الف)اگر مرجائے تو شہادت کی موت مرتاہے(ابن سنی ،کنزالعمال) ۔(ب)روزہ دارو شب بید ار کی طرح ہے(فیض القدیر)۔(ت)اُس کی روح عرش کے سامنے سجدہ کرتی ہے(شعب الایمان) ۔(4)مردو عورت کاآنکھوں میں تین سلائیاں اثمد سرمہ ڈالنا۔ فائدہ: آپﷺ نےفرمایاکہ یہ آنکھوں کوروشن کرتا اور پلکیں خوب اگاتا ہے (شمائل ترمذی)۔(5پہلےسیدھی آنکھ میں ڈالنا۔(6)بستر جھاڑنااور خو دبچھانا(مشکوٰۃ)۔ (7) سنت بستریہ ہیں ،بوریہ ،چٹائی ،کپڑے کا فرش، زمین، تخت ،چارپائی ، چمڑااور کھال ۔ (8)سوتے وقت مسواک کرنا (مشکوٰۃ) ۔ (9) سب کو معاف کرکےسونا۔ (10) سوتے وقت اپنے پاس پانی اور مسواک رکھ کر سونا۔ (11) قبلہ رخ پائوں پھیلاکراور پیٹ کے بل نہ سونا (زرقانی) ۔ (12)لوگوں کےبیچ میں یا راستے میںنہ سونا(مجمع الزوائد)

اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں تسبیح خانہ کے پلیٹ فارم سے ملنے والی اس مسنون زندگی کو زیادہ پھیلانے اور اس پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے ۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025