(حضرت مولانا منیر احمد منور اختر صاحب، جہانیاں )
عبقری کا پیغام محبت و امن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس ضرورت کو تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ علمائے کرام نہایت ہی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حضرت مولانا منیر احمد منور اختر صاحب اس پیغام رواداری کو اس انداز میں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں اللہ کریم ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے ۔ اتحاد امت وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔ اتفاق کی فضاء قائم کرنا بہت ضروری ہے ، رحماء بینھم کی مثال قائم کرتے ہوئے باہم شیر وشکر ہونا اور اشداء على الكفار کی سنت پر عمل پیرا ہو کر اسلام دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا لازم کی حد تک ضروری ہو چکا ہے۔
مسلمانوں کو صرف مسلمان ہونے کی سزادی جارہی ہے۔۔۔! تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی متحد و متفق ہوں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ گھر کے باہر کے جھگڑے سے اس وقت تک نہیں نمٹا جاسکتا جب تک چار دیواری کے اندر امن و اتحاد کا ماحول قائم نہ ہو۔ ظالم کو ظلم سے اس وقت تک نہیں روکا جاسکتا جب تک انصاف کے علمبرداروں کی آواز ایک نہ ہو۔ آپس کے فروعی و سیاسی اختلافات ترک کر کے دو تالب یک جان ہونے کا بھر پور مظاہرہ کریں۔
محترم قارئین! عبقری کا پیغام امن ہر مسلک، جماعت تنظیم، تحریک، ہر شہر، اور ہر صوبہ کی ضرورت ہے۔۔
