( محمد اکمل فاروق ریحان ایم اے ہسٹری، سیاسیات )
حضرت مولانا شاہ عبد الغفور عباسی مجددی مدنی نے انتقال کے بعد ہر بیماری سے نجات کیلئے یقینی علاج عطا فرمایا۔ خود پڑھیں اور اکابر پر اعتماد کے تمام دوست صدقہ جاریہ کی نیت سے آگے پھیلائیں۔
حضرت مولانا شاہ عبد الغفور عباسی مجددی مدنی ” کا فیض آج بھی جاری ہے۔ کئی برس ہوئے ، چھوٹے بیٹے کی طبیعت خراب تھی۔ وہ اپنی والدہ کے کمرہ میں ہوتا تھا، رات بھر اس کی والدہ مرحومہ بیٹھی رہتی اور اس کو تسلی تشفی دیتی رہتی۔ میں اپنے کمرہ میں سورہا تھا کہ بیٹا اٹھ کر آ گیا، ساتھ ہی اس کی والدہ مرحومہ بھی آگئی ، مجھے اٹھایا ، بیٹے نے کہا حضرت والا ( مولانا عبد الغفور عباسی ) تشریف لائے تھے، انہوں نے فرمایا کہ اپنے بابا سے کہو کہ سات مرتبہ یسین شریف پڑھ کر دم کر دیں، یہ بھی فرمایا کہ میں بھی اس کے پاس جارہا ہوں، مجھ سے دریافت کیا کہ حضرت صاحب تشریف لائے تھے؟ اس کی والدہ نے اسے پلنگ پر لٹا لیا، خود پاس بیٹھ کر دعا اور وظائف کرتی رہیں۔ میں نے حکم کی تعمیل میں سات مرتبہ یسین شریف پڑھ کر دم کر دیا، الحمدللہ مریض اطمینان سے سو گیا اور چند یوم میں رفتہ رفتہ صحت حاصل ہو گئی۔
(کتاب: تجلیات غفوری ، ص 77 ، تالیف: مولانا محمد روح اللہ نقشبندی غفوری، ناشر: مکتبہ عمر فاروق)
محترم قارئین! اکابر پر اعتماد پیج کی اللہ کے فضل وکرم سے یہ خصوصیت ہے کہ اس میں ذکر کیا جانے والا ہر واقعہ قرآن وسنت کے براہین اور ا کا بڑ کے دلائل سے مزین ہوتا ہے آئیں سارے عالم میں اکابر پر اعتماد کی دھوم مچادیں۔۔!
