شادی سے پہلے مسجد کی صفائی کرنا کیوں ضروری ہے؟

محترم قارئین ! حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ سالہا سال سے یہ عمل بتا رہے ہیں کہ : جن حضرات کی شادی نہ ہوتی ہو وہ مسجد کی صفائی کریں جھاڑو دیں اور جو خواتین مسجد میں نہیں جاسکتیں ان کے بھائی یا والد مسجد کی صفائی کریں ۔ اللہ پاک غیب کے خزانے سے ان کی شادی کے لیے بہترین رشتہ عنایت فرمائے گا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ عمل کیا حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہمالعالیہ کا خود ساختہ عمل ہے یا یہ صدہوں سے چلا آ رہا ہے۔
حضرت خواجہ عبدالماجد صدیقی صاحب لکھتے ہیں کہ : جو شخص مسجد میں جھاڑو لگاتا ہے۔ اس کو صاف رکھتا ہے۔ اس کے بدلے اللہ تعالی اسے ایک خوبصورت اور خادمہ بیوی عطا فرمائے گا۔ علماء نے اس بات کو با قاعدہ کتابوں میں لکھا ہے ، اس طرف ہماری توجہ ہی نہیں ہے ۔ آج ہم اتنی بے احتیاطی کرتے ہیں کہ مسجد کا احترام بھی ملحوظ نہیں رہتا ( بحوالہ کتاب : خطبات صدیقی، جلد نمبر 3،صفحہ نمبر : ۱۳۰ ، ناشر : خدام خانقاه مالکیہ نقشبندیہ، خانیوال)

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025