یہ بات تمام ہی مسلمان جانتے ہیں کہ ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی حضور پاک صلى الله عليه وسلم کے پاکیزہ طریقے میں ہے لیکن آج کے ماڈرن ماحول نے ہماری اس سوچ کو بہت سے مسلمانوں کے دلوں سے بھلا دیا ہے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں حکمت و بصیرت کے ساتھ حضور صلى الله عليه وسلم کی پاکیزہ سنتوں سے جوڑ دیا جائے۔ شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی بھر پور کوشش یہی ہے ، آپ جس خوبصورت انداز میں سنت کی اہمیت کو بیان کرتے ہیں وہ ہر دل کو اپیل کرتی ہے ، اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو ضرور کم از کم 11 بیانات ضرور سنیں ۔۔۔۔!
تسبیح خانہ میں اکثر مسواک کی سنت پر دنیاو آخرت کے کمالات بیان کیے جاتے ہیں احادیث کے حوالے سے چند فوائد بیان کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ کس حکمت سے لوگوں کو سنت سے جوڑ رہا ہے ۔ (1) آپ صلى الله عليه وسلم ہر نماز سے پہلے مسواک کا اہتمام فرماتے (مسلم) (2) آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا میں تم لوگوں کو مسواک کرنے کے بارے میں بہت تاکید کر چکا ہوں (بخاری)۔ (3) مسواک منہ کو صاف کر نیوالی اور خدا کو راضی کرنے والی ہے (نسائی)۔ (4) آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا میں اپنی امت کیلئے شاق نہ سمجھتا تو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا (ابوداؤد)۔ (5) مسواک کے ساتھ نماز 75 گنازیادہ ثواب رکھتی ہے (اتحاف)۔(6) مسواک کے ساتھ دورکعت نماز بغیر مسواک کے ستر رکعت سے افضل ہے ( ترغیب)۔(7) فرشتے اس کے گرد چکر لگاتے ہیں ( کنز العمال)۔ (8) فرشتے اس کے منہ کے ساتھ منہ لگاتے ہیں ( کنز العمال)۔ (9) مسواک ہر بیماری کی دوا ہے سوائے موت کے (کنز العمال) ۔ (10) مسواک نصف ایمان ہے (اتحاف السادہ)۔
ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال