شیخ الوظائف دامت برکاتہم نے اپنے بیش بہا دروس کے اندر سلام کو عام کرنے پر دنیا اور آخرت کی بھلائیوں ذکر فرمایا ہے آیئے اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے قرآن وحدیث کے دلائل پیش خدمت ہیں جس پر دنیا اور آخرت کی بھلائیوں کا ذکر ملتا ہے ۔ (1) سلام میں پہل کریں ۔ فائدہ : جو پہل کرتا ہے وہ تکبر سے بری ہے ( بیہقی ) ۔ (2 ) پہل کرنے والوں پر نو رحمتیں ہوتی ہیں ( مجمع الزوائد ) ۔ (3) دس نیکیاں زائد ملتی ہیں (ابن السنی )۔(4) آپس میں محبت کا ذریعہ ہے (ادب مفرد ) (5) دعائیں قبول ہوتی ہیں اور دشمنی دور ہوتی ہے۔ (6) سلام پہلے کرے اور دونوں ہاتھوں سے مصافحہ بعد میں ۔ فائدہ : مصافحہ سے گناہ جھڑتے ہیں ( ترغیب ) ۔ (7)70 مغفرت دونوں میں تقسیم ہوتی ہیں، 69 اس کیلئے جو بشاشت اور مسکراتے چہرے سے ملتا ہے (مکارم الخرائطی ) ۔ (8) چلنے والا بیٹھے کو سوار پیدل کو تھوڑے افراد زیادہ کو اور چھوٹا بڑے کو سلام کرے ( بخاری و مسلم ) ۔ (9) بلند جگہ والا نیچے جگہ والے کو سلام کرے ۔ (10) مکمل ملاقات مصافحہ کرنا ہے (11) رخصت ہوتے وقت بھی سلام کریں ( ترمذی ) ۔ (12) سلام کو عام کریں ۔ فائدہ: جو خوش کلامی کرے ، سلام پھیلائے ، کھانا کھلائے جنت اس کیلئے واجب ہے (ترغیب) (13) بچوں کو سلام کرنا ( بخاری )۔ (14) تھوڑی جدائی کے بعد بھی سلام کرنا چاہے (مشکوۃ ) ۔ (15) رات میں گھر آنے پر ہلکی آواز سے سلام کرنا چاہے ۔ (16) کسی کے گھر جائیں تو دروازے پر ہی بلند آواز سے سلام کریں۔ (17) اگر کہیں بیان ، تعلیم یا ذکر ہورہا ہو تو خاموشی سے بیٹھ جائیں فراغت کے بعد سلام کریں۔ ( 18 ) اگر مجلس میں ہو تو با آواز بلند سب کو سلام کر لے اور مصافحہ صرف صدر مجلس سے کرلے۔(19) گھر میں جب بھی آئیں یا جائیں سلام کریں (مشکوۃ) – (20) مصافحہ کے وقت دونوں ہتھیلیاں خالی ہونی چاہیں۔ فائدہ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ پر 10 نیکیاں ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ پر 20 نیکیاں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہ پر 30 نیکیاں لکھی جاتیں ہیں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُه پر 40 نیکیاں لکھی جاتی ہیں (مشکوۃ)۔ سلام کا طریقہ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ سلام کا جواب : وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ – فائدہ: سلام کر نیوالا جتنے الفاظ کہے کم از کم اتنے الفاظ میں اسکا جواب دے اور اگر الفاظ سے زیادہ دعا کا اضافہ کر دے تو بہت ہی بہتر ہے۔ مسلمان سلام بھیجے تو جواب میں یوں کہے: عَلَيْكَ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ – (حصن ) – یا – وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه