حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ مزارات کی زیارت کیوں کرتے ہیں؟

کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ میانی صاحب ،سندھ، ٹھٹھہ کے مکلی قبرستان اور دیگر مزارات پہ کیوں تشریف لے جاتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے ۔۔۔۔ (قسط نمبر 427) حضرت حکیم العصر مولانا عبدالمجید لدھیانوی ( شیخ الحدیث باب العلوم کہروڑ پکا، ساتویں امیر تحریک ختم نبوت ) جب انڈیا کے سفر ( جو 1427 ھ میں ہوا ) ( عیسویں) سے واپس تشریف لائے تو فرمانے لگے جب ہم بزرگوں ( خواجہ قطب الدین بختیار کا کی وغیرہ) کے مزاروں پر فاتحہ پڑھ کر واپس آکر بیٹھے تو سارے وفد کے علماء متفکر تھے کہ یہ ہم نے کونسی غلطی کر لی وہاں تو شرک ہورہا تھا، قبروں کی پوجا ہو رہی تھی ، ہم وہاں کیوں گئے؟ تو مجھے وہاں ان کو ایک گھنٹہ سمجھانا پڑا جس کا خلاصہ یہ ہے میں نے کہا کہ کیا حضور این ایام کعبہ کا طواف اور مسجد حرام میں کعبہ کے پاس عبادت نہیں کرتے تھے؟ حالانکہ وہاں 360 بت تھے وہاں صبح و شام شرک ہوتا تھا۔ اس کے باوجود حضور صلی شما اینم نے اپنی عبادت نہیں چھوڑی ،مگر بتوں کو چھیڑا تک نہیں ۔ پھر عمرۃ القضاء کرنے گئے تو بت موجود تھے انہیں کچھ نہیں کہا صرف عمرہ کر کے واپس آگئے ۔ لیکن جب فتح مکہ کا موقع تھا تو اس وقت تک بیت اللہ میں داخل ہونا گوارا نہ کیا جب تک تمام بتوں کو ختم نہ کر دیا پہلے بتوں سے بیت اللہ ومسجد حرام کو پاک کیا پھر وہاں عبادت کی ، طواف کیا۔ کیوں؟ وجہ فرق یہ ہے پہلے حضور سینم کو قدرت و طاقت حاصل نہ تھی کہ بنوں کو گراتے اس وقت اپنا کام کرتے رہے مگر ان کو چھیڑا تک نہیں۔ جب فتح مکہ والے سال فاتحانہ انداز میں گئے تو سب سے پہلے کعبہ کو بتوں سے پاک کیا اسی طرح ہمیں ابھی قدرت نہیں۔ ہم مزاروں پر جائیں گے ، شرک کی وجہ سے جانا نہیں چھوڑیں گے، اپنا کام کر کے واپس آجائیں گے ان کو نہیں چھیڑیں گے۔ ہاں جب قدرت ہوگی تو سب سے پہلے ان مزاروں کو شرک سے پاک کریں گے پھر فاتحہ پڑھیں گے۔ (ماہنامہ "لولاک ملتان، ص 58، بیاد: شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمجید لدھیانوی ، ناشر: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان )

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025