تحریر: مولانا ابوعون محمد غزالی، فاضل جامعہ امدادیہ فیصل آباد
دکھ، دردوں، پریشانیوں اور تکلیفوں سے نکلنے کیلئے فوائد اور فضائل کے ذریعے اعمال کی طرف مائل کرنے کے حوالے سے تسبیح خانہ اور عبقری پوری دنیا میں مشہور ہے یہ ترتیب تسبیح خانہ کی کوئی خود ساختہ ترتیب نہیں بلکہ قرآن و سنت سے ماخوذ ہمارے اسلاف و اکابر کا طریقہ کار ہے چند احادیث مبارکہ پیشِ خدمت ہیں جس سے آپ کو تسبیح خانہ کے پیغام کی صداقت باآسانی سمجھ میں آ جائے گی۔
اعمال سے بچنے کی پہلی دلیل: حضرت عثمان ابی العاصؓ فرماتے ہیں کہ انھوں نے حضور ﷺ کی خدمتِ اقدس میں شکایت کی کہ جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے میرے جسم میں دردیں رہتی ہیں آپ ﷺ نے فرمایا جہاں درد ہو وہاں ہاتھ رکھ کر تین بار بسم اللہ شریف اور سات مرتبہ یہ پڑھا کرو۔
أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ
(صحیح مسلم، ابواب الطب، حدیث نمبر: 5867)
اعمال سے بچنے کی دوسری دلیل: ام المؤمنین اماں سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان کے گھر ایک بچی کو دیکھا جس کے چہرے پر دھبے پڑے ہوئے تھے تو فرمایا اسے کسی سے دم کرواؤ اسے نظر لگی ہے۔ (بحوالہ صحیح بخاری)
اعمال سے بچنے کی تیسری دلیل: آپ ﷺ ان کلمات کے ذریعے حضرات حسنین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو دم فرمایا کرتے تھے۔
أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ (صحیح بخاری)
محترم قارئین:
عبقری کا پیغام اعمال سے بچنے کا یقین سو فیصد توحیدی عقیدہ ہے ہے جس سے جڑنے والا ہر شخص اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ہے اللہ کریم ہمیں اکابر پر مکمل اعتماد عطا فرمائے۔ آمین
