ماہنامہ عبقری میں چھپنے والے ہر دلعزیز کالم ” جنات کے پیدائشی دوست“ کے عنوان سے لکھنے والے علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم کی جتنی بھی باتیں اور واقعات ہیں وہ تمام کے تمام ہمارے اکابرکی کتابوں میں موجود ہیں اگر علامہ نبہانی کی کتاب جامع کرامات ہی دیکھ لی جائے تو وہ بھی اس موضوع پر بہت ہی جامع کتاب ہے ذیل میں علامہ شعرانی کے لاہوتی واقعات کی ایک جھلک سے آپ علامہ لا ہوتی صاحب کے واقعات کو بخوبی سمجھ جائیں گے۔ حضرت علامہ شعرانی فرماتے ہیں کہ میں نے جب حضرت شیخ امین الدین عمری کے پیچھے نماز مغرب ادا کی تو میرے دل کے تمام حجاب دور ہو گئے اور میں اللہ جل شانہ کی تمام مخلوق کی تسبیح سنتا تھا کہ کس کس طرح چرند، پرند، مچھلیاں اور دوسری تمام مخلوق اللہ جل شانہ کی تسبیح کرتی ہے۔ اللہ جل شانہ نے ان سب کی زبان سمجھنے کی مجھے طاقت اور قدت عطافرمادی تھی۔
اسی طرح جناتوں سے بھی آپ کی ملاقاتیں ہونے لگیں ۔ آپ ان کی زبانیں سمجھتے اور وہ آپ سے اپنے مسائل پوچھتے اور اپنی ضرورتیں بتاتے۔ آپ کو جنات کیلئے مستقل ایک کتاب جس کا نام ”کشف القناع وَالزَّانِ عَنْ وَجْهِ أَسْئِلَةِ الْجَان تصنیف کرنی پڑی۔ جس میں آپ نے جنات کے پچھتر (75) سوالات کا ذکر کیا ہے، جس میں جنات نے پچھتر (75) چیزیں پوچھیں اور آپ نے ایک ایک چیز کا تفصیلاً جواب لکھا ہے اور وہ پوری ایک کتاب کئی اجزاء پر مشتمل ہے اُن کو لکھ کر دی۔ یہ صرف ایک نماز اللہ والے کے پیچھے پڑھنے سے ملا۔ ( بحوالہ : کرامات و کمالات اولیاء، ج 1، ص 39، مجموعہ ارشادات: حضرت شیخ الحدیث مولانا یوسف متالا مدظلہ، ناشر : از ہر اکیڈمی لندن)
محترم قارئین ! جنات پیدائشی دوست میں ذکر کی جانے والی محیر العقول باتیں کوئی دیو مالائی کہانیاں نہیں بلکہ روز روشن کی طرح واضح ہیں جس کی تصدیق اکا بر کے ہزاروں واقعات کر رہے ہیں۔ اللہ پاک ہماری زندگی سے اسلاف بیزاری ختم تحریرفرمائیںاور اکا بر کی زندگی پر اعتماد کی تو فیق عطا فرمائیں تحریر محمد سجاد بہاولنگر، درجہ خامسہ، جامعہ محمدیہ)۔