Nazar bad ki tabah kariyan

نظر بد کی تباہ کاریاں ۔۔۔ تعلیمات اکابر کی روشنی میں

(Nazar bad ki tabah kariyan) زندگی میں قدم قدم پر پریشانی ، دکھ اور تکلیفوں کی ایک اہم وجہ نظر بد ہے، دعائیں دیں شیخ الوظائف دامت برکاتہم کو جو آج اس مادی دور کے اندر بھی ہمیں ہمارے بڑوں سے جوڑے ہوئے ہیں جبکہ آج اپنے اپنوں سے دور ہو چکے ہیں۔۔۔!

(1) علامہ حافظ ابن کثیر فرماتے ہیں کہ نظر بد کا لگنا اور اثر انداز ہونا برحق ہے۔ (تفسیر ابن کثیر ج 10 ص410)

(2) علامہ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ نظر بد کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ ایک بری طبیعت کا انسان اپنی حاسدانہ نظر جس شخص پر ڈالے تو اُسے نقصان پہنچے۔ (فتح الباری ج 10 ص 200)

(3) علامہ امام ابن اثیر فرماتے ہیں کہ دشمن یا حسد کرنے والے شخص کی نظریں جب اس پر پڑتی ہیں تو وہ بیمار ہو جاتا ہے۔
(النهايه ج 3 ص 332)


(4) علامہ حافظ ابن قیم فرماتے ہیں کہ کچھ کم علم لوگوں نے نظر بد کی تاثیر کو باطل قرار دیا ہے اور ان کا یہ کہنا کہ یہ تو ہم پرستی ہے ۔۔۔! حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ سب سے زیادہ جاہل اور ارواح کی صفات اور ان کی تاثیر سے ناواقف ہیں اور ان کی عقلوں پر پردہ پڑا ہوا ہے۔ خبر دار۔۔۔ جنات کی نظر بد سے بھی ہوشیار ہیں۔


حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے گھر کے اندر ایک لڑکی دیکھی جس کے چہرے پر سیاہ نشانات تھے۔ ارشاد فرمایا کہ اس پر کچھ پڑھ کردم کرو کیونکہ اس کو نظر لگ گئی ہے۔
(بخاری، اصح ، رقم : 5407۔ مسلم، صحیح، رقم: 2197)


حضرت امام القراء نے لکھا ہے کہ یہ سیاہ نشان جنات کی نظر بد کی وجہ سے تھا۔ شیخ وحید عبد السلام بالی حفظہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس طرح انسان کی نظر بد اثر انداز ہوتی ہے اسی طرح جنات کی نظر بد بھی اثر انداز ہوتی ہے ، اس لئے مسلمان کو چاہیے کہ وہ جب بھی اپنے کپڑے اتارے یا شیشہ دیکھے یا کوئی بھی کام کرے تو ” بسم اللہ پڑھ لیا کرے تا کہ جنات اور انسانوں کی نظر بد کی تاثیر سے محفوظ رہ سکے۔
( بحوالہ شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوارص 139 مکتبہ اسلامیہ اہل حدیث لاہور )


محترم قارئین! آج اس پرفتن دور میں شیخ الوظائف دامت برکاتہم ہمیں جو بے لوث جو سودا دے رہے اللہ پاک ہی انھیں اپنی شان کے مطابق جزائے خیر عطا فرمائے آپ تمام دوست عبقری کیلئے نظر بد سے حفاظت کی ضرور دعا کیا کریں۔۔۔!

فیس بک پر پڑھیں

اشرف المخلوقات کی بیماریوں میں جنات کا دخل

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025