ہرپریشانی کیلئےتسبیح خانہ کابیان کردہ مستند درود

(عبقری کا مستند وظیفہ تعلیمات اکابر کی روشنی میں)

احادیث کے کچھ حوالہ جات میں نے آپ کی خدمت میں اس سے پہلی قسط میں عرض کیے تھے اب اولیاء کی زندگی سے ایک واقعہ آپ کی خدمت میں عرض کر دیتا ہوں جس سے آپ کو عبقری کے پیغام اعمال سے پلنے اور بیچنے کا یقین انشاء اللہ اور بھی پختہ ہوجائے۔

حافظ ابو نعیم حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ میں ایک دفعہ باہر جارہا تھا میں نے ایک جوان کو دیکھا کہ جب وہ قدم اٹھاتا ہے یا رکھتا ہے تو یوں کہتا ہے الھم صل علی محمد وعلی آل محمد میں نے اس سے پوچھا کیا کسی علمی دلیل سے تیرا یہ عمل؟ ہے۔ ( یا محض اپنی رائے سے ) اس نے پوچھا تم کون ہو؟ میں نے کہا سفیان ثوری ۔ اس نے کہا کیا عراق والے سفیان ثوری ۔ میں نے کہا ہاں ! کہنے لگا تجھے اللہ کی معرفت حاصل ہے میں نے کہا ہاں ہے ۔ اس نے پوچھا کس طرح معرفت حاصل ہے ؟ میں نے کہا وہ رات دن نکالتا ہے دن سے رات نکالتا ہے، ماں کے پیٹ سے بچے کی صورت پیدا کرتا ہے۔

اس نے کہا کچھ نہیں پہچانا۔ میں نے کہا پھر تو کس طرح پہنچانتا ہے؟ اس نے کہا کسی کام کا پختہ ارادہ کرتا ہوں اس کو فسخ کرنا پڑتا ہے اور کسی کام کے کرنے کی ٹھان لیتا ہوں مگر نہیں کر سکتا اس سے میں نے پہچان لیا کہ کوئی دوسری ہستی ہے جو میرے کاموں کو انجام دیتی ہے۔ میں نے پوچھا یہ تیرا درود کیا چیز ہے؟ اس نے کہا میں اپنی ماں کے ساتھ حج کو گیا تھا، میری ماں وہیں رہ گئی ( یعنی مرگئی ) اس کا منہ کالا ہو گیا اور اس کا پیٹ پھول گیا، جس سے مجھے یہ اندازہ ہوا کہ کوئی بہت بڑا سخت گناہ ہوا ہے اس سے، میں اللہ جل شانہ کی طرف دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو میں نے دیکھا کہ تہامہ (حجاز ) سے ایک ابر آیا

اس سے ایک آدمی ظاہر ہوئے اور انھوں نے اپنا مبارک ہاتھ میری ماں کے منہ پھر پھیر اجس سے وہ بالکل روشن ہو گیا۔ اور پیٹ پر ہاتھ پھیرا تو ورم بالکل جاتا رہا۔ میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ کون ہیں کہ میری اور میری ماں کی مصیبت کو آپ نے دور کیا۔ انھوں نے فرمایا کہمیں تیرانی سالی پر نہ ہوں۔ میں نے عرض کیا مجھے کوئی وصیت کیجئے تو حضور اپنا پیہم نے فرمایا کہ جب کوئی قدم رکھا کر یا اٹھایا کرے تو اھم صل علی محمد وعلی آل محمد پڑھا کر۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025