زمین کے بل میں پیشاب کرنا کیون منع ہے

( تمام مکاتب فکر کے علماء کا متفق فیصلہ )


جب سے ماہنامہ عبقری کے معروف کالم ” جنات کا پیدائشی دوست” میں حضرت علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم العالیہ نے جنات کی دنیا سے پردہ کشائی فرمائی ہے، کچھ لوگ ان کے کالم میں بیان کردہ باتوں کو صرف افسانہ سمجھ کر رڈ کر دیتے ہیں۔ حالانکہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مجتہدین ، اور اکابر واسلاف کا متفقہ فیصلہ ہے کہ احادیث کی روشنی میں درج ذیل جگہوں پر جنات کا رہنا ثابت ہے۔

اسی لیے بل کے اندر پیشاب کرنے سے منع فرمایا گیا ہے ، تاکہ جنات کو تکلیف نہ پہنچے ، ورنہ وہ انسان کو مختلف حادثات میں مبتلاء کر کے اپنا انتقام لیتے ہیں۔

(1) بیابان ، جنگل ، وادیاں ، گھاٹیاں وغیرہ

(2) کوڑا کرکٹ اور لید وغیرہ پھینکنے کی جگہوں پر اور ایسی جگہوں پر جہاں انہیں اپنا مخصوص کھانا (ہڈی، گوبر اور کوئلہ ) میسر ہو

(3) غسل خانوں اور بیت الخلاؤں میں

(4) زمین کی کی دراڑوں ، بلوں ، غاروں، سرنگوں اور متروکہ مکانوں میں

(5) انسانوں کے ساتھ ان کے گھروں میں ، ایسے جنوں کو عامر کہا جاتا ہے

(6) اونٹوں کے باڑے میں

(7) کھنڈرات اور پرانی عمارتوں میں

(8) قبرستانوں میں

(9) بازاروں میں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025