رُوحوں سے ملاقات

میرا سوال یہ ہے کہ جنات کا پیدائشی دوست میں جو رُوحوں کے ساتھ ملاقات کی من گھڑت کہانیاں لکھی جاتی ہیں، ان کا حقیقت سے کتنا تعلق ہے؟ (سائل: محمد عاطف، اسلام آباد)

جواب: میرے بھائی! اس سلسلے میں اکابر علمائے کرام کا متفقہ فیصلہ یہ ہے کہ فوت شدگان کے ساتھ روحانی طور پر ملاقات کی جا سکتی ہے۔ اکابر و اسلاف میں تو ایسے بزرگ بھی گزرے ہیں، جنہوں نے دورانِ مطالعہ اگر کسی حدیث کی سند میں کوئی اشکال پایا تو ڈائریکٹ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی روح سے ملاقات کر کے ان سے مسئلہ پوچھ لیا۔ مثلاً امام المحدثین حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شیخ ابو طاہر رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے اپنے والد سے ملوایا تو وہ بتانے لگے کہ: میں نے شیخ احمد قشاشی رحمۃ اللہ علیہ کی رُوح سے سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ ویسے ہی پڑھی، جس طرح انہوں نے خواب میں خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رُوحِ مبارک سے یہ دونوں سورتیں پڑھی تھیں۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026