آسمان سے عذاب اترچکا ہے بچنا چاہتے ہیں تو جانورپال لیں

آج کل ہر دوسرے گھر میں قربانی کے جانور موجو دہیں ۔اس سلسلے میں ایک بات یاد رکھیےکہ ہماری شریعت کے اندر جانورں کے بھی حقوق اور آداب ہیں اور ہماری بدحالی سے ان جانور وں کی حق تلفی کا بھی بڑا تعلق ہے۔ اسی لیے شیخ الوظائف دامت برکاتہم اپنے بیانات میں جانوروں کی خدمت پر بہت زور دیا کرتے ہیں اور فرماتے ہیں ان بےزبانوںکا خیال رکھاکرو کہ یہ تمہاری زندگی میں برکتیں بھی لاتے ہیں اوربے برکتی کا ذریعہ بھی بنتےہیں ۔


(۱)جس گھرمیں 3بکریاں ہوںاس گھرمیں فرشتے صبح تک دعائے رحمت کرتے ہیں(ابن سعد) ۔

(۲) اللہ پاک نے معیشت بکری اور کھیتی میںرکھی ہے(ابن ابی الدنیا)۔

(۳) بکری کی خدمت کر و کیونکہ یہ جانور جنت میں سے ہے ۔بکری والوں میں سکینہ اور وقار ہے(مجمع الزوائد)۔

(۴)آپ ﷺ نےفرمایا کہ ایک بکری ایک برکت، دوبکریاں دو برکت تین بکریاں تین برکتیں ہیں(ادب المفرد، امام بخاری)۔

(۵)آپ ﷺ نےبکریوں کےساتھ بھلائی کی وصیت فرمائی کیونکہ یہ کمزور جانور ہے(طبرانی)۔

(۶)آپ ﷺنے سفید مرغ پالنے کا حکم فرمایا ہے۔جس گھرمیں سفید مرغ ہوگا جنات ،جادوگر،سانپ، بچھو وغیرہ قریب نہ آئیں گے ،(یعنی اس گھر میں جادو،جنات اور کالے سفلی تعویذات کا اثر نہیں چل سکے گا)(بیہقی)۔

(۷) سفید مرغ آپ ﷺ اور مومنین کا دوست ہے(جامع صغیر)۔

(۸)جو شخص اللہ کی رضا کیلئے گھو ڑا پالے،ا س کا گوبر اور پیشاب قیامت کے دن اس کے ترازومیں تولاجائےگا(بخاری)۔

(۹)جانوروں کی خدمت پر بھی ثواب ہے (بخاری )۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025