ہمارے جسم جنات کے مسکن ہمارے گھر جنات کی گزرگاہیں

عبقری میں جا بجا اس بات کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے کہ ہماری زندگی میں پریشانیوں کی اصل وجہ گناہ اور شیطانی اثرات ہیں۔ انسانی زندگی کے ہر شعبے میں جنات کا دخل انداز ہونا ممکن ہے۔ بہت سے لوگ اس جناتی دخل اندازی کو نفسیاتی کہانیاں کہہ کر رد کر دیتے ہیں۔ کیا وہ لوگ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ سے بھی زیادہ توحید پرست بن چکے ہیں جنہوں نے جنات کے اثرات کو اس طرح بیان کیا ہے کہ

(1) جنات انسان پر شہوت یا عشق کی وجہ سے حملہ کرتے ہیں۔

(2) کبھی جنات انسان سے شادی کر لیتے ہیں اور کبھی انسان جنات سے شادی کر لیتا ہے۔

(3) بعض اوقات انجانے میں انسان جنات کو تکلیف پہنچا دیتے ہیں جیسے بے خبری میں ان کی قیام گاہ پر پیشاب کر دینا یا اس جگہ گرم پانی ڈال دینا وغیرہ۔ اس کے بعد جنات جہالت اور ظلم کی وجہ سے اس انسان سے انتقام لیتے ہیں۔

(4) کبھی بغیر وجہ کے بھی جنات انسانوں پر ظلم کرتے ہیں۔

قارئین! کیا آج اعتراض کرنے والے ناسمجھ لوگوں میں اپنے اکابر و اسلاف سے زیادہ توحید آ گئی ہے؟ کیا خدانخواستہ ہمارے بڑے ان تحفظات کو نہیں سمجھتے تھے، جو آج ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ یاد رکھیے! ”روحانی عاملوں کا دماغ خراب ہوتا ہے“ کہنے والوں پر جب کوئی مصیبت آن پڑتی ہے تو پھر وہ ایسے ہی عاملوں کی دعاؤں کے محتاج بن جاتے ہیں۔ لہذا ہر دلعزیز ماہنامہ عبقری کی مخالفت کرنے کی بجائے اس کی قدردانی کرنی چاہئے جو آج ماشاء اللہ بے شمار لوگوں کو جناتی اور شیطانی حملوں سے نجات دلانے کا ذریعہ بنا ہوا ہے

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025