مفتی اعظم کی ہر سال مزار پر حاضری

دار العلوم کے مفتی اعظم ہر سال حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر عرس کے موقع پر حاضری دیا کرتے تھے اور خود سلسلہ نقشبندیہ سے تعلق رکھتے تھے۔

علمائے کرام کا اولیاء سے تعلق نقشبندیہ خاندان سے تعلق رکھنے والے، دارالعلوم کے پہلے مہتم حضرت محدث دہلوی سے بیعت تھے اور ان کا سلسلہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔

حضرت مولانا رشید احمد رحمۃ اللہ علیہ، حضرت مولانا محمد قاسم رحمۃ اللہ علیہ ان سب کا چشتی سلسلہ سے تعلق تھا اور یہ سلسلہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ علیہ اور حضرت صابر کلیری رحمہ اللہ علیہ سے ہوتا ہوا حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025