السلام علیکم ! مولانا صاحب ! آپ کا پیج اکابر پر اعتماد مجھے بہت پسند ہے۔ اس پر کی جانے والی تمام پوسٹیں ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ میرے استاد و شیخ حضرت مولانا سرفراز خان صفدر نے مجھے آخری ایام میں وصیت فرمائی تھی: بیٹا! ایا درکھنا انسان جب تک اپنے اکابر کے ساتھ جڑا رہے حق پر قائم رہتا ہے۔ لیکن جونہی اس کے دل میں اپنے اکابر کے متعلق شک آ گیا راہِ راست سے بھٹک جائے گا۔
حضرت امام جعفر صادق رحمت اللہ بھی اکابر پر اعتماد کے فوائد بیان فرمایا کرتے تھے اور کہتے تھے : اے سفیان ! سلامتی بہت نایاب چیز ہے، حتی کہ اس کو تلاش کرنے کی جگہ بھی مخفی ہے۔ اگر وہ کہیں سے مل سکتی ہے تو ممکن ہے کہ گوشئہ گمنامی میں ملے۔ اگر تمہیں گوشہ گمنامی میں تلاش کے باوجود بھی سلامتی نہ ملے تو ا کا بر سلف صالحین) کے
اقوال میں مل جائے گی ( حاجی محمد سعید گوجرانوالہ )
بحوالہ کتاب: تہذیب الاسماء جلد 1 صفحہ 150 ، مصنف: امام نووی رحمت اللہ۔ ناشر: دار الکتب العلمیہ، بیروت ۔ سیر الصحابہ جلد 7 صفحہ 86
