اکابر پر اعتماد ہی سے سلامتی ملے گی

السلام علیکم! مولانا صاحب! آپ کا پیج ”اکابر پر اعتماد“ مجھے بہت پسند ہے۔ اس پر کی جانے والی تمام پوسٹیں ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ میرے استاد و شیخ حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے آخری ایام میں وصیت فرمائی تھی: بیٹا! یاد رکھنا انسان جب تک اپنے اکابر کے ساتھ جُڑا رہے، حق پر قائم رہتا ہے۔ لیکن جونہی اس کے دل میں اپنے اکابر کے متعلق شک آ گیا، راہِ راست سے بھٹک جائے گا۔

حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ بھی اکابر پر اعتماد کے فوائد بیان فرمایا کرتے تھے اور کہتے تھے: اے سفیان! سلامتی بہت نایاب چیز ہے، حتیٰ کہ اس کو تلاش کرنے کی جگہ بھی مخفی ہے۔ اگر وہ کہیں سے مل سکتی ہے تو ممکن ہے کہ گوشۂ گمنامی میں ملے۔ اگر تمہیں گوشۂ گمنامی میں تلاش کے باوجود بھی سلامتی نہ ملے تو اکابر (سلف صالحین) کے اقوال میں مل جائے گی۔ (حاجی محمد سعید، گوجرانوالہ)

Akabir Par Aitmad Hi Se Salamati Milay Gi Qisat NO 51

YouTube

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026