ہمارے جسم جنات کے مسکن – ہمارے گھر جنات کی گزرگاہیں

عبقری میں جا بجا اس بات کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے کہ ہماری زندگی میں پریشانیوں کی اصل وجہ گناہ اور شیطانی اثرات ہیں۔ انسانی زندگی کے ہر شعبے میں جنات کا دخل انداز ہونا ممکن ہے۔ بہت سے لوگ اس جناتی دخل اندازی کو نفسیاتی کہانیاں کہہ کر رد کر دیتے ہیں۔ کیا وہ لوگ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے بھی زیادہ توحید پرست بن چکے ہیں جنہوں نے جنات کے اثرات کو اس طرح بیان کیا ہے کہ 1۔ جنات انسان پر شہوت یا عشق کی وجہ سے حملہ کرتے ہیں۔ 2۔ کبھی جنات انسان سے شادی کر لیتے ہیں اور کبھی انسان جنات سے شادی کر لیتا ہے۔ 3۔ بعض اوقات انجانے میں انسان جنات کو تکلیف پہنچا دیتے ہیں، جیسے بے خبری میں ان کی قیام گاہ پر پیشاب کر دینا یا اس جگہ گرم پانی ڈال دینا وغیرہ۔ اس کے بعد جنات جہالت اور ظلم کی وجہ سے اس انسان سے انتقام لیتے ہیں۔ 4۔ کبھی بغیر وجہ کے بھی جنات انسانوں پر ظلم کرتے ہیں۔ (بحوالہ کتاب: مجرباتِ اکابر، صفحہ 254 مصنف: مولانا محمد اسحاق ملتانی، ناشر: ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ فوارہ چوک ملتان) قارئین! کیا آج اعتراض کرنے والے ناسمجھ لوگوں میں اپنے اکابر و اسلاف سے زیادہ توحید آ گئی ہے؟ کیا خدانخواستہ ہمارے بڑے ان تحفظات کو نہیں سمجھتے تھے، جو آج ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ یاد رکھیے! ”روحانی عاملوں کا دماغ خراب ہوتا ہے“ کہنے والوں پر جب کوئی مصیبت آن پڑتی ہے تو پھر وہ ایسے ہی عاملوں کی دعاؤں کے محتاج بن جاتے ہیں۔ لہذا ہر دلعزیز ماہنامہ عبقری کی مخالفت کرنے کی بجائے اس کی قدر دانی کرنی چاہئے جو آج ماشاءاللہ بے شمار لوگوں کو جناتی اور شیطانی حملوں سے نجات دلانے کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔
شیخ الوظائف کا حلیہ اکابر کی نظر میں!

شیخ الوظائف کا حلیہ اکابرؒ کی نظر میں مستند حوالاجات قسط نمبر 529 شیخ الوظائف کا عباء یا گدڑی تیز نیلے رنگ کی، بعض اوقات گلے میں کالے رنگ کی تین مالا والی تسبیح اور کالی پگڑی بغیر شملہ کے کیا یہ کسی با کمال بزرگ، اکابرین، علماء، مفتیان کرام سے ثابت ہے؟ یا شیخ الوظائف کی اپنی ایجاد اور فیشن ہے حوالہ جات نوٹ فرمائیں! حوالہ نمبر ۱ میں نے مولانا عبد الباری فرنگی محلی رحمتہ اللہ علیہ کو کالی پگڑی بغیر شملہ کے نیلی خوبصورت اجلی عباء میں اکثر دیکھا لوگ کہتے تھے یہ کسی خاص فرقے کی طرف مشابہت ہے لیکن انہوں نے میرے سامنے بڑے بڑے علماء محد ثین، مفسرین اور اکابرین کی ایسی دلیل مثالیں سند کے ساتھ بیان کیں کہ مجمع بھی متاثر ہوا خود میں بھی متاثر ہوا۔ ( قاری محمد طیب مهتم دارالعلوم ، بحوالہ دار العلوم حالات و واقعات (1954ء) حوالہ نمبر ۲ میں نے مولانا عبد الباری فرنگی محلی رحمتہ اللہ علیہ کو کالی پگڑی بغیر شملہ کے نیلی خوبصورت اجلی عباء میں اکثر دیکھا لوگ کہتے تھے یہ کسی خاص فرقے کی طرف مشابہت ہے لیکن انہوں نے میرے سامنے بڑے بڑے علماء محد ثین، مفسرین اور اکابرین کی ایسی دلیل مثالیں سند کے ساتھ بیان کیں کہ مجمع بھی متاثر ہوا خود میں بھی متاثر ہوا۔( قاری محمد طیب مهتم دارالعلوم ، بحوالہ دار العلوم حالات و واقعات (1954ء) حوالہ نمبر ۳ مناظر اسلام مولانا عبد الشکور لکھنوی دو پہلے انسان تھے جن کے نام کے ساتھ امیر اہل سنت 1909 ء میں لگا بہت عظیم انسان تھے مناظر تھے مفتی تھے کتابوں کے مصنف اور ایک رسالہ ماہنامہ انجم بھی نکالتے تھے مولانا عبد الستار تونسوی اور بڑے بڑے علماء برصغیر کے ان کے شاگرد تھے مولانا عبد الستار تونسوی کے بقول میرے استاد جب مسند حدیث پر متمکن ہوتے تو نیلی عبا نخنوں کے اوپر ہوتی اور سر پر کالی پگڑی بغیر شملہ کے پہنتے اور بہت خوبصورت لگتے۔ کبھی کبھار گلے میں کالے موتیوں کی مالا جو کہ دراصل تسبیح کے دانے ہوتے تھے وہ بھی ڈال لیتے تھے۔ راوی شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف رحمتہ اللہ علیہ بہاولپور مولانا محمد شریف جلالپوری خطیب مسجد ابوبکر ماہنامہ تجرہ ایڈیٹر جہانیاز مرزا جولائی 1954 ء شاہ عبد الرحیم ولایتی جو ہمارے بڑے بڑے اکابر کے پیر و مرشد رہبر و رہنما تھے جن میں حاجی امداد اللہ مہاجر مکی جیسے بزرگ بھی شامل ہیں ان کے حالات میں ہے کہ ان کی نیلی عباء کالی پگڑی بغیر شملہ کے اور گلے میں تسبیح کا لڑکا نا بہت پسند کرتے تھے اور بہت اعزاز سے یہ لباس پہنتے تھے۔ پہن کر یہ قندھار، غزنی سہارنپور دہلی لاہور اور دوسرے علاقوں کا جب لمبا سفر ہوتا تھا تو یہ ضرور پہنتے تھے۔ ایک صاحب نے انہیں ایک جگہ پکڑ کر کہا یہ تو آپ نے کسی خاص فرقے اور غیروں کی مشابہت کی ہے پھر انہوں نے اس شخص کو دین کی دلائل اور محدثین کے حلیے تمام بیان کیے ۔ وہ متاثر ہوا اس نے معافی مانگی معذرت کی۔ (بحوالہ حاجی امداد اللہ کے بزرگان اور ان کے انساب کتب خانہ قدیم لکھنوں ) نوٹ: کیا ہماری عقل ان بزرگوں سے زیادہ بہتر اور برتر ہے؟ کیا انہیں علم نہیں تھا کہ یہ کسی کافر یا کسی خاص فرقے کے کسی بڑے کی مشابہت ہو رہی ہے؟ اور مشابہت سے بچنا مشکوکات سے بچنا بہت ضروری ہے ان کا علم ہم سے زیادہ تھا اور کامل تھا- بغیر شملہ کے سیاہ پگڑی کے مزید مفتیان کرام کے فتوے اکابر پر اعتماد، قسط نمبر 355 اور 528 ملاحظہ فرمائیں۔ کالی عباء کے مزید حوالہ جات دیکھنا چاہتے ہیں تو اکابر پر اعتماد قسط نمبر 527 ملاحظہ فرمائیں۔ Shaikh Ul Wazaif Ka Hulya Akabir Ki Nazar Mein Qisat No 529 فیس بک پر پڑھیں