جامعہ مدنیہ جدید میں صحابی جنؓ کی آمد

السلام علیکم: مولانا صاحب! میں جامعہ مدنیہ جدید (محمد آباد شارع رائے ونڈ روڈ لاہور) میں درجہ ثانیہ سے لے کر درجہ خامسہ تک پڑھا ہوں۔ میری فراغت جامعہ مظاہر العلوم (آرائے بازار لاہور) سے ہے۔ میں جنات کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے ایک واقعہ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے جامعہ مدنیہ جدید میں حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہ ہر اتوار کو مغرب کے بعد درسِ حدیث ارشاد فرماتے ہیں۔ ایک دن انہوں نے اپنے والد حضرت مولانا سید حامد میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے والد مرحوم کو ایک صحابی جنؓ یہاں (جامعہ مدنیہ جدید میں) ملنے آیا کرتے تھے اور یہ ملاقات کئی مرتبہ ہوئی۔ پھر جب حضرت والد کی وفات ہوگئی تو صحابی جنؓ صرف ایک مرتبہ آئے اس کے بعد پھر کبھی نہیں آئے۔ اگر کوئی شخص اس بات کی تصدیق کرنا چاہے تو جامعہ مدنیہ جدید (محمد آباد شارع رائے ونڈ روڈ لاہور) کے مہتمم مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہ زندہ ہیں، ان سے آج بھی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ جو لوگ جنات سے ملاقات پر اعتراض کرتے ہیں وہ اس واقعے کو کیا کہیں گے؟ من گھڑت یا جھوٹ؟ حالانکہ واقعہ بیان کرنے والے جلیل القدر عالم دین مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہ کا علمی مقام سب کے سامنے ہے۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025